64

پونچھ جنگلات میں جنگجو مخالف آپریشن 13روز میں داخل

تلاشی آپریشن کے دوران آئی ای ڈی بر آمد ، بعد میںناکارہ بنایا گیا

سرینگر/22نومبر/پونچھ جنگلات میں جنگجو مخالف آپریشن جمعہ کے روز 12ویں دن بھی جاری رہا جبکہ جنگجو مخالف آپریشن میں تیزی لائی گئی ہے ۔ادھر تلاشی آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے ایک آئی ای ڈی بر آمد کر لی جس کے بعد اسکو ناکارہ بنا یا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق پونچھ کے نار خار جنگلاتی علاقے میں 12ویں روز بھی جنگجو مخالف آپریشن جاری رہا ۔جس دوران فوجی ہیلی کاپٹروں کی خدمات بھی حاصل کی گئیں ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پونچھ کے جنگلات میں گزشتہ 12دن قبل شروع ہوئی تصادم آرائی میں اب تک 9فوجی اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ تب سے علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے ۔۔اس ضمن میں دفاعی ترجمان نے بتایا ہے کہ جنگلات گھنا ہونے کے نتیجے میں آپریشن میں دشواریاں آرہی ہیں تاہم فوج نے مزید کمک بھیج دی ہے اور ملی ٹنٹوں کو ڈھونڈنے کیلئے ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک اس آپریشن میں قریب 9فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں ۔ دریں اثناء تلاشی آپریشن کے دوران جنگجوئوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان علاقے میں دو بددو جھڑپ جاری ہے ۔جبکہ جمعہ کو تلاشی آپریشن کے دوران فوج نے جھڑپ کے مقام سے ایک آئی ای ڈی بر آمد کر کر لیا جس کے بعد اسکو ناکارہ بنایا گیا ۔ پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ کے مقام سے تلاشی آپریشن کے دوران باردوی مواد بر آمد کر لیا گیا جس کے بعد اسکو ناکارہ بنایا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ جنگلات میںتلاشی آپریشن جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں