106

کامران کیس :وزیر اعلیٰ کا راجناتھ سے رجوع

سرینگر// وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کامران کیس میں راجناتھ سنگھ سے رجوع کرتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ سے نوجوان فوٹوجرنلسٹ کی زندگی کومکمل تباہی سے بچانے کی اپیل کی ۔نمائندے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراسکی تصدیق کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ایک ٹویٹ لکھا،جس میں موصوفہ نے تحریرکیاہے کہ انہوں نے کامران یوسف کے کیس پرمرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کیساتھ فون پربات کی ۔محبوبہ مفتی نے تحریرکیاکہ انہوں نے کامران کیس میں مرکزی وزیرداخلہ کی مداخلت طلب کرتے ہوئے اُن سے کہاکہ اس نوجوان کشمیر ی فوٹوجرنلسٹ کی زندگی کومکمل تباہ ہونے سے بچایاجائے ۔خیال رہے قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے کامران یوسف کو5ستمبر2017کوحراست میں لیاتھا،اورتب سے یہ نوجوان منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں گرفتار7کشمیری مزاحمتی لیڈروں ،ایک معروف تاجراوراجنوبی کشمیرکے ایک نوجوان کیساتھ تہاڑجیل میں ایام اسیری کاٹ رہاہے ۔این آئی اے نے سبھی ملزمان بشمول کامران یوسف پرپٹیالہ ہائوس کورٹ نئی دہلی میں فردجرم عائدکردیاہے اوراس کیس کی سماعت اسی عدالت میں ہورہی ہے جبکہ اسی عدالت میں کامران یوسف کی ضمانتی درخواست بھی دائرکی گئی لیکن ابھی تک عدالت نے اپنافیصلہ محفوظ رکھاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں