ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

پونچھ میں9فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر اویسی برہم

   91 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

پونچھ میں9فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر اویسی برہم

بھارت اور پاکستان کے مابین ٹی ٹونٹی میچ منسوخ کرنے کا کیا مطالبہ

سرینگر/19اکتوبر/اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ ہمارے 9 فوجی جموں و کشمیر میں مارے گئے ہیں اور بھارت 24 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف ٹی 20 میچ کھیلے گا۔ انہوںنے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم بھی خاموش ہے جو کہ قابل افسوس بات ہے ۔ اویسی نے ہندوستان اور پاکستان کے مابین 24اکتوبر کو ہونے والے ٹی ٹونٹی میچ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر میں ملی ٹنسی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور حال کے دنوں میں ہدف بنا کر عام شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وادی میں کی جا رہی ٹارگٹ کلنگ درمیان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔ ملک بھر سے 24 اکتوبر کو ہونے والے اس میچ کی مخالفت میں آواز اٹھائی جا رہی ہے۔ گری راج سنگھ اور تارکشور پرساد کے بعد اسد الدین اویسی بھی اس میچ کی مخالفت میں اتر گئے ہیں۔میڈیا رپوٹس کے مطابق آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ ہمارے 9 فوجی جموں و کشمیر میں مارے گئے ہیں اور بھارت 24 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف ٹی 20 میچ کھیلے گا۔ اسد الدین اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کیا اور پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے لئے بھی ان کا محاصرہ کیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی دو چیزوں پر کبھی نہیں بولتے، ایک تو پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر اور لداخ میں بیٹھے چین پر۔ انہوں نے واضح الزام لگایا کہ وزیراعظم چین پر بات کرنے سے ڈرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر روز کشمیر میں ہندوستانیوں کے ساتھ 20-20 کھیل رہا ہے۔ وادی میں آئے دن غیر کشمیری شہریوں کے قتل پر اویسی نے کہا کہ یہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی ناکامی ہے۔ بہار کے غریب مہاجر مزدور مارے جا رہے ہیں، ٹارگیٹڈ کلنگ ہو رہی ہے، انٹیلی جنس بیورو اور وزیر داخلہ امت شاہ آخر کیا کر رہے ہیں؟خیال رہے کہ جموں و کشمیر میں ملی ٹینٹ مسلسل شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ پلوامہ اور سری نگر میں ملی ٹینٹوں نے بہار اور یوپی کے ایک ایک مزدور کا حال ہی میں قل کر دیا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں میں 8-9 عام شہروں کو قتل کیا جا چکا ہے۔ وادی میں کئے جا رہے اس قتل عام سے ملک میں یہ تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ یہ ملی ٹینٹ پاکستان سے تربیت یافہ ہیں لہذا ہندوستان کو پاکستان سے تمام طرح کے تعلقات توڑ لینے چاہئے۔ عام شہریوں کے ساتھ ساتھ سیاستدان بھی اس میچ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔مرکزی وزیر گری راج سنگھ، بہار کے ڈپٹی سی ایم تارکیشور پرساد نے بھی میچ منسوخ کرنے کی وکالت کی ہے۔ وہیں، بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے میچ منسوخ ہونے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئی سی سی کے ساتھ اپنے عہد کی وجہ سے میچ منسوخ نہیں کر سکتے۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.