60

پونچھ جنگلات میں جنگجو مخالف آپریشن دسویں روز میں داخل

لوگ جنگلات کا رخ کرنے سے گریز کریں اور گھروں میںہی رہیں / پولیس کی اپیل
سرینگر/19اکتوبر/پونچھ جنگلات میں جنگجو مخالف آپریشن منگل کو نویں دن بھی جاری رہا جبکہ جنگجو مخالف آپریشن میں فوج نے ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کرنا شروع کیا ہے ۔ادھر پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگلات کی جانب جانے سے گریز کریں اور گھروں میںہی رہنے کوترجیح دیں ۔ کرنٹ نیوزآف انڈیا کے مطابق پونچھ کے نار خار جنگلاتی علاقے میں منگل کے نویں آٹھویں دن بھی جنگجو مخالف آپریشن جاری رہا ۔سوموار کے روز فوجی ہیلی کاپٹروں کی خدمات بھی حاصل کی گئیں ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پونچھ کے جنگلات میں گزشتہ سوموار کو شروع ہوئی تصادم آرائی میں اب تک 9فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں ۔اس ضمن میں دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیوندر آنند نے بتایا ہے کہ جنگلات گھنا ہونے کے نتیجے میں آپریشن میں دشواریاں آرہی ہیں تاہم فوج نے مزید کمک بھیج دی ہے اور ملی ٹنٹوں کو ڈھونڈنے کیلئے ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک اس آپریشن میں قریب 9فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں ۔ دریں اثناء تلاشی آپریشن کے دوران جنگجوئوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان علاقے میں دو بددو جھڑپ جاری ہے ۔ ادھر فائرنگ کے ساتھ ہی پونچھ جموں اور راجوری شاہراہ پر چوتھے روز بھی ٹریفک کی آمد رفت معطل رہی جس دوران مختلف مقامات پر سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں درماندہ ہو کر رہ گئی ہے ۔ ادھر منگل کو پولیس نے پونچھ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگل کی جانب جانے سے گریز کریں ۔ پولیس نے لوگوں سے کہا کہ جنگلات میںجنگجوئوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور لوگ گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں