یوم بحریہ کے موقعے پر وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کی مبارکباد 54

کشمیر میں ہوئی شہری ہلاکتوں کے بیچ امیت شاہ نے وزیر اعظم مودی سے ملاقا ت

سیکورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اٹھائیں جا رہے اقدامات سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا

سرینگر/19اکتوبر/وادی کشمیر میں ہوئی شہری ہلاکتوں کے بیچ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے منگل کو وزیر اعظم مودی سے ملاقا ت کی جس دوران انہوں نے جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ اس موقعہ پر امیت شاہ نے وزیر اعظم مودی کو ان تمام اقدامات سے آگاہ کیا جو جموں کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اٹھا ئیںجا رہے ہیں۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق وادی کشمیر میںہوئی غیر ریاستی مزدروں کی ہلاکت کے بعد وزیر داخلہ امیت شاہ نے سوموار کو تما م ریاستوں اور یوٹیز کے پولیس سربراہاں کے ساتھ بات کی جس کے ایک دن بعد ہی وزیر داخلہ امیت شاہ منگل کو وزیر اعظم مودی سے ملاقی ہوئے جس دوران انہوں نے وزیر اعظم مودی کو جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقعہ پر امیت شاہ نے وزیر اعظم مودی کو ان تمام اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جو جموں کشمیر می سیکورٹی صورتحال میں بہتری کیلئے اٹھا ئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا ۔ امیت شاہ نے وزیر اعظم مودی کو کہا کہ جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال بہتر ہو رہی ہے ۔ ملاقات کے دوران دونوں لیڈران کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ کے بعد پیداہوئی صورتحال کے بارے میں بھی بات ہوئی ۔ میٹنگ میں امیت شاہ نے وزیر اعظم مودی کو دیگر کچھ اہم معاملات اور اندرون سیکورٹی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہو گیا ۔ خیال رہے کہ گزشتہ16دنوں کے دوران 11غیر ریاستی مزدورں کو نا معلوم مسلح افراد نے ہلاک کر دیا جس کے نتیجے میں کشمیر میںمقیم ٖغیر ریاستی مزدوروں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ۔ خیال رہے کہ امیت شاہ 23-25اکتوبر کو جموں کشمیر کے دورے پر وارد ہونگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں