88

بزمِ ادب بٹہ پورہ کانہامہ کشمیر کی طرف سے عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر محفل مشاعرہ۔

آج یعنی 19 اکتومبر 2021 بروزِ منگلور بزمِ ادب بٹہ پورہ کانہامہ کشمیر کی طرف سے سنور کلی پورہ میں درخانہ میر غلام نبی شاہین عید میلادالنبی کی مناسبت سےایک پروقار تقریب منقد ہوئی جس میں بہت سارے لوگوں نے شرکت کی اور اس سلسلے میں محفل مشاعرہ منعقد ہوا جس کی صدارت عبد الحمید مسرور نے کی نظامت کے فرائض نزیر شاہد نے انجام دئیے جبکہ ابتدائی خطبہ عبد الاحد شہباز جس کی آواز وادی کے مشہور ومعروف نعت گو شاعر غلام حسن غمگین سے ملتی ہےنے پیش کیےاختتامی کلمات بزمِ ادب کے روح رواں میر غلام نبی شاہین نے پیش کئے اور شاعروں کے علاوہ سامعین کا بھی شکریہ ادا کیا اس مشاعرے میں وادی کے مختلف شاعروں نے اپنا اپنانعتیہ کلام پیش کیا اور سامعین کو اپنے کلام سے محظوظ کیا جن شعراء نے اس میں شرکت کی ان میں سے عبدُا حمید مسروٗر،میر غلام نبی شاہین، صدر مُحیُ الدین حامد ، نائبِ صدر محمد اکبر کلان ،غفار ادنا ،محمد اکبر وانی ، عبدُالعزیز بیتاب ،معروف و مشہور عآلِم و شآعر عبدُالاحد شاہباز ،مشتاق احمد بٹ بٹہ پوری ، نوجوان شاعِر ساگر گُل کاؤسی،بشیر اطہر خانپوری ،منظور منظر سنوری اورنذیر شاہد قابل ذکر ہیں
پریس اینڈ پبلِسٹی سیکریٹری
بشیر اطہر خانپوری *

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں