ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

مینڈھرپونچھ کے مضافاتی جنگل میں 8ویں روز بھی سیکورٹی فورسزکامخالف آپریشن

   73 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

2جونیئر کمیشنڈ افسروں سمیت9فوجیوں کی ہلاکت میں ملوث جنگجوئوںکی تلاش جاری

سری نگر:۱۸،اکتوبر//سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھرعلاقہ کے مضافاتی جنگلات میں چھپے ہو ئے جنگجوئوں کے ایک گروپ اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ پیر کوپھر شروع ہوا ۔خیال رہے گزشتہ 8دنوں سے جاری اس جنگجومخالف آپریشن کے دوران فوج کے کچھ افسروں سمیت9 فوجی جوان جاں بحق ہوئے ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق مینڈھرپونچھ کے مضافاتی جنگلوںمیں موجود جنگجوئوں کے کیخلاف سیکورٹی فورسزکا آپریشن آٹھویں روزبھی جاری ہے جبکہ سوموار کویہاں علی الصبح جنگجوئوں کے ایک گروپ اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہونے کی اطلاع ہے۔ایک میڈیا رپورٹ میں ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ مصدقہ اطلاع ملنے پر تین سے چار جنگجوئوں پرمشتمل جنگجوئوں کے ایک گروپ کاجنگل میںپتہ لگایا گیا،جسکے بعدیہاں طرفین کے درمیان گولی باری کاپھرتبادلہ شروع ہوگیا۔خیال رہے جنگجوئوں کیخلاف اس آپریشن میں فوج وفورسزکے علاوہ پیراملٹری کمانڈوز بھی شامل ہیں ،اورطرفین کے درمیان گزشتہ8دنوںمیں کئی بار ہوئے گولہ باری کے تبادلے میںفوج کے کچھ افسروں سمیت9 فوجی جوان جاں بحق ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج ، پولیس ، نیم فوجی دستوں کی مشترکہ ٹیم ایلیٹ کمانڈوز کے ساتھ پہلے ہی مینڈھر کے نار خاص جنگلات کی تلاشی لے رہی ہے۔گھنے جنگلوںمیں چھپے ہوئے دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لئے ہیلی کاپٹر بھی استعمال کئے جا رہے ہیں۔ذرائعنے کہا کہ دہشت گرد گھنے جنگل والے علاقے میں چھپے ہوئے ہیں اور وقفے وقفے سے فائرنگ کر رہے ہیں جس کا سرچ پارٹیوں کی جانب سے مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فوجی جوان محتاط انداز میں پیش قدمی کر رہے ہیں کیونکہ دہشت گرد جو کہ بھاری ہتھیاروں سے لیس ہیں ، جنگلوں میں اچھی طرح پھنسے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔خیال رہے 11، اکتوبر کو شروع ہونے والے اس آپریشن میں اب تک فوج کے9 اہلکار ، جن میں 2جونیئر کمیشنڈ افسران بھی شامل ہیں ، جاں بحق ہو چکے ہیں۔سیکورٹی فورسزکیلئے دہشت گردوں کو نکالنے کا آپریشن مشکل ثابت ہوا ہے ، خاص طور پر مشکل علاقے اور گھنے جنگلات کی وجہ سے معرکہ آرائی کو طول ملاہے۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو لاجسٹک سپورٹ اورسیکورٹی فورسزکی نقل وحمل سے متعلق اطلاعات فراہم کرنے کے الزام میں2 افراد کو حراست میں بھی لیا گیاہے۔ذرائع نے بتایا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر تلاشی کے دوران ،2 افراد کو بھاری مسلح دہشت گردوں کے ایک گروپ کو کھانا اور پناہ گاہ فراہم کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے،اورمزید تفصیلات ومعلومات حاصل کرنے کیلئے زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔اس دوران معلوم ہواکہ پونچھ ضلع کوراجوری اورجموں سے ملانے والی قومی شاہراہ کواتوارتک بھمبر گلی اور جڑاں والی گلی کے درمیان اتوار تک بند رکھنے کے بعد پیر کو جزوی طور پر کھول دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.