ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت،.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی.

شہر وگام منشیات اور نشہ آور ادویات کا دھندہ عروج پر

نونہالوں اور نوجوانوں کے مستقبل کو مخدوش بنایا جارہا ہے

   1043 Views   |      |   Sunday, May, 22, 2022

سرینگر// شہر وگام میں منشیات اور نشہ آور ادویات کا دھندہ کرنے والے افراد نے نونہال اور نوجوانوں کے مستقبل کو مخدوش بنا دیا ہے جبکہ نشے کی لت میں مبتلا نوجوان چوری کے مرتکب ہورہے ہیں ۔لوگوں نے پولیس حکام پر زور دیا کہ وہ منشیات کا دھندہ کرنے والے افراد کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں ۔شہر خاص کے حول علاقے میں قاک بستی میں متعدد افراد نشہ آور ادویات اور منشیات بشمول چرس کے دھندے میں ملوث ہیں اور ان افراد نے علاقہ کے درجنوں نوجوانوں کو نشے کا غلام بنا کر رکھ دیا ہے ۔متاثرہ علاقہ حول اور اس کے نواحی بستیوں سے آئے لوگوں کے ایک گروپ نے سی این آئی کو بتایا کہ حول کی مضافاتی بستی کافی وقت سے منشیات اور نشہ آور ادویات کے حوالے سے بدنام رہی ہے اور پولیس نے اب تک اس بستی کے کئی افراد کو انسان و نوجوان کش دھندے کرنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا لیکن یہاں نشے کا دھندہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔اس دوران لوگوں نے بتایا کہ شہر سرینگر کے دیگر کئی علاقوں میں بھی ایسے گروپ سرگرم ہیں جو نوجوانوں کو نشے اور منشیات اور نشہ آور دویات کا دھندہ کرنے والے افرادکے خلاف کاروائی عمل میں لاکر پولیس کا کام آسان کردیا تھا لیکن گزشتہ کچھ وقت سے نشہ آور چیزوں کا دھندہ کرنے والے پھر سرگرم ہوگئے ہیں ۔ادھر شمالی قصبہ بانڈی پورہ کے لوگوں نے بھی الزام لگایا کہ اس قصبہ کے کئی علاقوں میں ایسے لوگ اور گروپ سرگرم ہیں جو اپنی تجوریاں بھرنے کیلئے نوجوانوں کونشہ آور ادویات اور منشیات کا عادی بنانے میں سرگرم ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ایسے کئی افراداور گروپوں کو بے نقاب کرکے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی لیکن رہائی پانے کے بعد ایسے لوگ پھر منشیات اور نشہ آور ادویات کا دھندہ کرنے میں سرگرم ہوجاتے ہیں۔دریں اثنا جنوبی قصبہ ترال کی ایک مضافاتی بستی شیر آباد کے لوگوں نے بھی شکایت کی کہ یہاں ایک سرکاری ملازم اور اس کے کچھ ساتھی نشہ آورادویات کا دھندہ میں سرگرم ہیں اور ان کی وجہ سے متعدد نوجوان نشہ آور ادویات کے عادی بن چکے ہیں ۔لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ سرکاری ملازم کو اگرچہ پولیس نے کئی مرتبہ گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور ادویات کی بھاری مقدار برآمد کی لیکن یہ شخص اپنی حرکات سے باز نہیں آیا بلکہ اس نے اپنے اس غیر قانونی دھندے میں مزید کئی افراد کو بھی شامل کردیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت، اور رہبر کھیل کے تحت ہوئیں تعیناتیوں.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کچھ نیچے درج کیا گیا.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں پلوامہ/ تنہا ایاز/ جنوبی ضلع پلوامہ.

سرینگر /21مئی // این این این سرینگر جموں شاہراہ پر خونی نالے کے قریب زیر تعمیر ٹنل مہند م ہونے کے بعد لاپتہ مزدوروں.

صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے آج نٹی محلہ میر بحری کلان رینہ واری (ڈل) جاکر وہاں گذشتہ.