دویندرراناکی بھاجپا میں شمولیت کے بعدنیشنل کانفرنس کوایک اورجھٹکا 62

دویندرراناکی بھاجپا میں شمولیت کے بعدنیشنل کانفرنس کوایک اورجھٹکا

سابق وزیرخزانہ کے عبدالرحیم راتھر کابیٹا پیپلز کانفرنس میں شامل

سری نگر:۱۶،اکتوبر//نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما عبدالرحیم راتھر کے فرزند اورمعروف کاروباری شخصیت ہلال احمد راتھر نے سنیچر کے روز پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔انہوںنے کہاکہ میں نے اپنے والد سے مشورہ نہیں کیا۔اس موقعہ پرسجاد غنی لون نے ہلال راتھر کاپارٹی میں شامل ہونے پرخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز کانفرنس آچکی ہے، کوئی فریب نہ ہونے دیں۔جے کے این ایس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے سابق صوبائی صدر جموںدویندرراناکی بھاجپا میں شمولیت کے بعداین سی کواسوقت ایک اوربڑاجھٹکالگا،جب پارٹی کے سینئر لیڈر اورسابق وزیرخزانہ عبدالرحیم راتھر کے فرزندہلال احمدراتھر نے سجادلون کی سربراہی والی پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیارکی ۔ نیشنل کانفرنس کے سینئرلیڈر اور سابق وزیر خزانہ کے بیٹے ہلال راتھر نے سری نگر میں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں سجاد گنی لون کی قیادت والی پیپلز کانفرنس میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کی۔ہلال راتھر کااستقبال سجادغنی لون کے علاوہ عمران رضاانصاری،سیدبشارت بخاری اوردیگرلیڈروںنے کیا۔اس موقعہ پرہلال راتھرجوایک معروف کاروباری شخصیت بھی ہیں ،نے کہاکہ میں اپنے والد عبدالرحیم راتھر کابے حداحترام کرتاہوں لیکن میں نے اُن کیساتھ پیپلز کانفرنس میں شامل ہونے کے حوالے سے کوئی صلاح مشورہ نہیں کیا۔اس موقعہ پرپیپلز کانفرنس کے جنرل سیکرٹری عمران انصاری نے ہلال راتھرکی پیپلز کانفرنس میں شمولیت کوایک اچھا شگون قرار دیتے ہوئے اس اُمیدکااظہارکیاکہ مزیدلوگ تبدیلی کے کاررواںمیں شامل ہونگے ۔سجاد غنی لون نے ہلال راتھر کاپارٹی میں شامل ہونے پرخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز کانفرنس آچکی ہے، کوئی فریب نہ ہونے دیں۔انہوںنے کہاکہ بہت سے لوگ ہیں جو حقیقت کو موجود ہونے سے انکار کرتے ہیں اور حقیقت بنانا چاہتے ہیں جیسا کہ وہ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔سجادلون نے کہاکہمیں ان گمراہ لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم جموں و کشمیر کے بہترین لوگوں کو فتح کرنے کیلئے پہنچے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں