ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت،.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی.

مینڈھر پونچھ میں تیسرے روزبھی آپریشن جاری

   89 Views   |      |   Sunday, May, 22, 2022

سرینگر/16اکتوبر/پونچھ کے مینڈھر علاقے میں جے سی او سمیت دو فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد تیسرے روز بھی سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح جھڑپ جاری رہی ۔ جھڑپ کے چلتے مسلسل تیسرے روز بھی جموں ، راجوری اور پونچھ شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت معطل رہی جس کے نتیجے میں شاہراہ کے مختلف مقامات پر درجنوں گاڑیاں درماند ہو کر رہ گئی اور مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ سی این آئی کو جموں سے نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پونچھ کے مینڈھر علاقے میں گزشتہ دنوں مختصر جھڑپ میں فوجی آفیسر سمیت دو فوجیوں کی ہلاکت کے بعد تیسرے روز بھی سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے مابین جھڑپ جاری رہی ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح جھڑپ میں جمعرات کو دو فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد علاقے میں خاموشی چھا گئی تاہم بعد میں جمعہ کو ایک مرتبہ پھر تلاشی آپریشن کے دوران جنگجوئوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان دوبارہ جھڑپ شروع ہوئی اور تب سے علاقے میں دو بددو جھڑپ جاری ہے ۔ ادھر فائرنگ کے ساتھ ہی پونچھ جموں اور راجوری شاہراہ پر تیسرے روز بھی ٹریفک کی آمد رفت معطل رہی جس دوران مختلف مقامات پر سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں درماندہ ہو کر رہ گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت، اور رہبر کھیل کے تحت ہوئیں تعیناتیوں.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کچھ نیچے درج کیا گیا.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں پلوامہ/ تنہا ایاز/ جنوبی ضلع پلوامہ.

سرینگر /21مئی // این این این سرینگر جموں شاہراہ پر خونی نالے کے قریب زیر تعمیر ٹنل مہند م ہونے کے بعد لاپتہ مزدوروں.

صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے آج نٹی محلہ میر بحری کلان رینہ واری (ڈل) جاکر وہاں گذشتہ.