49

سرینگر کے بعد درنگہ بل پانپور میں مسلح تصادم آرائی ،لشکر کمانڈر ساتھی سمیت جاں بحق

شہری ہلاکتوں کے بعد وادی میں 9مسلح تصادم آرائیاں ، 13جنگجو جاں بحق ، دو شہری ہلاکتوں میںملوث تھے /پولیس

سرینگر/16اکتوبر/جنگجومخالف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ جنوبی قصبہ پانپور کے درنگہ بل علاقے میں ایک اور مسلح تصادم آرائی میں لشکر کمانڈر سمیت دو جنگجو جاں بحق ہو گئے۔ آئی جی پی کشمیر نے جھڑپ میں لشکر کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمر کھانڈے باغات سرینگر میں دو پولیس اہلکار کی ہلاکت میںملوث تھا۔ پانپور جھڑپ میں دو جنگجوئوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی شہری ہلاکتوں کے بعد 9تصادم آرائیوں میں 13جنگجو ہلاک ہو گئے ۔ادھر جھڑپ کے ساتھ ہی پولیس ڈویژن اونتی پورہ میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات کو معطل کرد یا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق درنگہ بل پانپور میں لشکر کمانڈر اور اس کے ساتھی کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے علاقہ کو جمعہ اور سنیچروار کی درمیانی رات کو علاقے کو محاصرے میںلیا اور تلاشی آپریشن شروع کر دیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاں موجود جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور فورسز پر فائرنگ کی ۔ علاقے میں فائرنگ واقعہ کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کی مزید کمک طلب کر لی گئی جبکہ پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا اور جنگجوئوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی فائرنگ کے بعد جنگجو ئوں نے ایک عمارت میں پناہ لی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر تک روکنے کے ساتھ ہی انہیں سرینڈر کرنے کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے بار بار پیشکش ٹھکرا دی ۔ جس کے بعد علاقے میں ایک مرتبہ پھر گولیوں کا تبادلہ پھر سے شروع ہوگیا ۔ جس دوران کچھ گھنٹوں تک جاری رہنے والی جھڑپ میں پہلے ایک جنگجو جاں بحق ہو گیاجس کے بعد محاصرے میں پھنسے لشکر کمانڈر کو بھی بار بار خود سپردگی کرنے کی پیشکش کر دی تاہم انہوں نے پیشکش ٹھکرادی جبکہ بعد علاقے میںکئی گھنٹوں تک چلنے والی جھڑپ میں دوسرا جنگجو بھی جاں بحق ہو گیا ۔ جھڑپ میں جاں بحق ہوئے جنگجوئوں کی شناخت عمر مشتاق کھانڈے ساکنہ تل باغ پانپور اور شاہد خورشید ساکنہ چھانہ پورہ سرینگر کے بطور ہوئی ہے ۔ عمر کھانڈے کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ لشکر کا کمانڈر تھا ۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے جھڑپ میں دو جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میںمقامی لشکر کمانڈر عمر کھانڈے ساتھی سمیت مارا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ شام اونتی پورہ پولیس کو ایک مصدقہ اطلاع ملی کہ لشکر کمانڈر اپنے ساتھی سمیت درنگہ بل پانپور میںموجود ہے جس کے بعد وہاں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران وہاں ایک عمارت میں چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی او ر جھڑپ شروع ہوئی ۔ آئی جی پی کا مزید کہنا تھا کہ جنگجوئوں کو سرینڈر کرنے کی پیشکش کی گئی تاہم انہوںنے پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے فائرنگ شروع کی اور جوابی کارورائی میں دونوں جنگجو مارے گئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمر کھانڈے لشکر کا کمانڈر تھا اور وہ باغات سرینگر میں دو پولیس اہلکار کی ہلاکت میںملوث تھا ۔ ادھر پانپور جھڑپ میں دو جنگجوئوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تین مسلح جھڑپوں میں چار جنگجو جاں بحق ہو گئے جن میں سے پلوامہ میں ایک ، سرینگر کے بمنہ علاقے میں ایک اور درنگہ بل پانپور میں دو شامل ہے ۔ جبکہ وادی کشمیر میںہوئی شہری ہلاکتوں کے بعد وادی کے مختلف علاقوں میں 9مسلح تصادم آرائیوں میں13جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں