ٹی بی بیماری نے دنیامیں پھر سے سنگین رُخ اختیار کرناشروع کردیاہے 57

ٹی بی بیماری نے دنیامیں پھر سے سنگین رُخ اختیار کرناشروع کردیاہے

دنیامیں ٹی بی بیماروں کی کل تعداد 44لاکھ 7سوکے قریب تین برسوں کے دوران دولاکھ کی موت/اقوم متحدہ
سرینگر/ 15 اکتوبر/اے پی آئی دنیا میںٹی بی کی بیماری نے پھر سے اپنے پیر پھیلانے کا عندیہ دیتے ہوئے اقوم متحدہ میں تمام ممالک پرزوردیاکہ اس وباء کوجڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں اور شرح اموات میں جواضافہ ہوا ہے اس سے روکنے کیلئے بیماری کاصحیح علاج کیاجانا چاہئے غریب ممالک میں ٹی بی بیماری تیزی کے ساتھ پھیلنے پر اقوام متحدہ نے کہا کہ پچھلے دو برسوں کے دوران کروناوائرس کی وبائی بیماری پھوٹ پڑنے کی وجہ سے ایسے ممالک کے درمیان رابطہ بھی منقطع ہوا جسکی وجہ سے اس بیماری نے کئی ممالک میںسر اُبھارا ہے ۔اے پی آ ئی نیوز ڈیسک کے مطابق سال2019میں ٹی بیماروں کی کل تعداد دنیامیں 41لاکھ 742تھی جو2020میں 44 لاکھ کے ہندسے کوپار کرگئی ۔والڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ساتھ کام کرنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈاکٹر ٹیڈروس ٹیڈہام نے ا س بات کاانکشاف کیا کہ پچھلے دو برسوں کے دوران ٹی بی کے مرض نے پھر سے پیرپھیلانا شروع کردیئے ہے اور غریب ممالک میں اس بیماری کی شدت میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔ڈاکٹرکے مطابق دنیامیں 30ایسے ممالک ہے جہاں ٹی بی کے مریضوں میں اضافہ ہواہے اس کے کئی وجوہات ہے صحیح علاج کے لئے اگر چہ والڈہیلتھ آرگنائزیشن اور دنیاکے ممالک نے اس بیماری کوجڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں تاہم ٹی بی ادویات غریب ممالک تک پہنچانے میں پچھلے دو برسوں کے دوران کافی رکاوٹیں پیدا ہوگئی جسکی وجہ سے اس مرض نے ایک دفعہ پھر سنگین رُخ اختیار کرنا شروع کردیاہے ۔والڈ ہیلتھ آ رگنائزیشن کے مطابق 2019میں دنیابھر میں ٹی بی مریضوں کی تعداد 41لاکھ کے قریب تھی 2020میں یہ تعداد 44لاکھ تجاوز کرگئی اور 2021کے نوماہ کے دوران جواعدد شمارسامنے آئے ہیں ان کے مطابق دنیامیں ایسے مریضوں کی تعداد 45 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے ۔اقوام متحدہ کے مطابق 2018 میں ٹی بی مرض میں امبتلاہونے کے بعد دو لاکھ 7ہزار کے قریب افراد کی موت واقع ہوئی 2019میںدو لاکھ 14ہزار اور2020میں یہ تعداد تین لاکھ 15ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے ۔ اقوام متحدہ کے مطابق مجموعی طور پر 2018سے 2021کے ستمبر مہنے تک ایڈس اور ٹی بی وبائی بیماری میں مبتلاہونے کے بعد 15لاکھ کے قریب لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے جو قابل تشویش ہے ۔اقوام متحدہ نے تمام ممالک پرزور دیاکہ وہ اس وبائی بیماری کوجڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کے لئے اقدامات اٹھائیں دنیامیں دور درازعلاقوں میں رہنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ٹی بی کے مرض میں اس لئے مبتلاہورہے ہیں کہ انہیں وہ وسائل دستیاب نہیں ہے جن کی وجہ سے اس بیماری سے نجات حاصل کیاجا سکتاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں