64

26سالہ نوجوان کوابدی نیند سلادیانوگام ریلوے کراسنگ پرتیزرفتار ریل نے

سرینگر/ 15 اکتوبر/نو گام میں تیز رفتار ریل نے 26 سالہ نوجوان کوٹکر مار کرابدی نیند سلادیا مزکورہ نوجوان کی نعش جب اس کے آبائی علاقے نیو کالونی ثمربگ پہنچائی گئی تووہاں کہرام مچ گیا۔ادھرریلوے حکام نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ ریل پٹری پر نقل وحرکت سے گریز کرے تاکہ اسطرح کے واقعات رونماء نہ ہوسکے ۔اے پی آ ئی کے مطابق نیو کالونی ثمربُگ لسجن کے علاقے میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب 26سالہ فیروز احمدملہ ولدفیاض احمدنامی نوجوان کی نعش اس کے آبائی گھر پہنچادی گئی مزکورہ نوجوان کو نوگام ریلوے ٹریک پرمخالف سمت سے آ رہی ٹرین نے ٹکرماردی تھی جس کے وہ شدیدطور پرزخمی ہوا تھااگرچہ اسے فوری طور علاج کے لئے ایس ایم ایچ اسپتال پہنچادیاگیا تاہم مزکرہ نوجوان راستے میں ہی دم توڑ گیا۔پولیس نے نعش کواپنی تحویل میںلے کرقانونی ضابطے پورے کئے اور میت ورثہ کے حواے کردی ۔ادھرریوے حکام نے ان علاقوں کے لوگوں جہاں سے ریل پٹری گزرتی ہیں سے تلقین کی ریل پٹری پرنقل حرکت سے گریز کریں اور اس بات کاخیال رکھے کہ کسی بھی وقت ریل پٹری پرنمودار ہوسکتی ہے اور ریل پٹری پرنقل وحرکت کرنے والوں کوسمبھلنے کاموقع نہیں ملے گا جس سے اس کی موت واقع ہوگی لہذا اسطرح کے واقعات کوروکنے کے لئے لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ ریل پٹری پرچنلنے سے پرہیزکریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں