ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

دوست پالیسیوں کے بہتر نتائج سامنے آنے لگے/لال سنگھ

کٹھوعہ میں عوامی دربار کا انعقاد کیا

   1267 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

کٹھوعہ// جنگلات و ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے شروع کی گئی عوام دوست پالیسیوں کے بہتر نتائج سامنے آنے لگے ہیں اور ریاست میں ترقیاتی عمل آگے بڑھ رہا ہے۔وزیر نے ان باتوں کا اظہار یہاں آج عوامی دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس عوامی دربار میں بسوہلی ، کٹھوعہ ، ہیر ا نگر ، بنی اور بلاور سے تعلق رکھنے والے کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر چیئرمین پولیوشن کنٹرول بورڈ بی سدارتھا کمار کے علاوہ کئی محکموں کے کئی اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔وزیر نے لوگوں سے پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی اور بہبودی سکیموں سے استفادہ کریںاور ریاست میں امن اور ترقی کی بحالی کے لئے حکومت کو اپنا بھر پور تعاون دیں ۔ انہوں نے کہا کہ رواں حکومت کے دورمیں ریاست کے تینوں خطوں میں ترقیاتی عمل آگے بڑھ چکا ہے اورلوگوں کو ہر طرح کی بنیادی سہولیات مہیا کرا ئی جارہی ہیں۔لال سنگھ نے کہا کہ حکومت لوگوں کے مسائل سے بھی پوری طرح باخبر ہے اور ان مسائل کا ازالہ کرنے کے لئے ایک جامع منصوبہ عملایا جارہا ہے۔اُنہوں نے افسروں سے کہا کہ وہ مختلف علاقوں میں سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کریں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پروجیکٹوں کی عمل آوری کے لئے حکومت نے معقول رقومات مختص رکھی ہے ۔وزیر نے ترقیاتی عمل میں عوامی نمائندوں کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوامی نوعیت کے کاموں کو ترجیحات میں شامل کیا جانا چاہیئے۔بعد میں کئی وفود نے وزیر کے ساتھ ملاقات کی اوراپنے اپنے مسائل کو اُجاگر کیا۔وزیر نے یہ مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے افسروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کے لئے اپنی افرادی قوت اور مشینری قوت کو متحرک کریں۔

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.