جمو ں کشمیر اور لداخ کے عوام کی بہتری کیلئے مرکزی سرکار نے بہت سے اقدامات کئے / صدر ہند رام ناتھ کوند 63

صدر ہند رام ناتھ کووند صاحبزادی کے ہمراہ جموں کشمیر اور لداخ کے دو روزہ پر وارد

پہلے روز لداخ جاکر سندھو درشن پوجا میں شرکت کی ،امن و آشتی کیلئے خصوصی دعا کی
دھم پورہ میں فوجی حکام کے ساتھ صورتحال کا جائیزہ لیا ،آج کرگل جاکر وار میموریل تقریب میں حصہ لیں گے
سرینگر/ 14 اکتوبر /سی این آئی// صدر ہند رام ناتھ کووند اپنی صاحبزادی کے ہمراہ جموں کشمیر اور لداخ کے دو روزہ پر جمعرات کو پہلے لداخ پہنچے جس کے بعد ادھم پورہ کا دوہ کرکے وہاں فوجی حکام سے تبادلہ خیال کیا ۔ دور روزہ دورے کے دوران آج یعنی جمعہ کو صدر ہند کرگل روانہ ہونگے جہاں وہ کرگل وار میموریل کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ سی این آئی کے مطابق صدر ہند رام ناتھ کووند اپنی بیٹی سواتی کوونڈ کے ہمراہ دو روزہ دورے پر جمعرات کو پہلے لداخ پہنچ گئے جہاںانہوں نے سندھو درشن پوجا میں حصہ لیا ۔معلوم ہوا ہے کہ اس دوران سندھو گھاٹ میں انہوں نے روایتی پوجا میں حصہ لیا جس دوران انہوں نے امن و آشتی کیلئے خصوصی دعا کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ لداخ میں سندھو گھاٹ پر آمد کے ساتھ ہی صدر ہند کا والہانہ استقبال کیا گیا اور روایتی طور پر ان کا خیر مقدم کیا گیا جس دوران ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں اسکولی بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے ۔ پوجا میں حصہ لینے کے بعد رام ناتھ کووند ادھم پور کیلئے روانہ ہوگئے جس دوران انہوں نے وہاں فوجی حکام کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لیا گیا ۔ سیکورٹی میٹنگ میں فوج کے اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی جنہوں نے صدر ہند کو جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ اسی دوران آج یعنی 15اکتوبر کو وہ کرگل میں وار میموریل دراس میںہونے والی تقریب میں شرکت کرکے کرگل جنگ میں ہلاک ہوئے فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں