55

مذہبی ہم آہنگی کو زک پہنچانے کی مذموم کوششیں جاری

آپسی رواداری کو بنائے رکھنے کیلئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سرینگر/11اکتوبر/ // نیشنل کانفرنس روز اول سے ہی سخت ترین دور، مشکل ترین چیلنجوں اور امتحان کی گھڑیوں کا پورے عزم کیساتھ مقابلہ کرتی آئی ہے اور آج بھی اللہ کے فضل و کرم اور لوگوں کی پشت پناہی اور اشتراک سے ہماری جماعت چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پُرعزم اور ثابت قدم ہے۔ ان باتوں کا اظہار صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج ضلع بارہمولہ میں عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سی این آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مفادات اور احساسات کی ترجمانی اور تحفظ میں نیشنل کانفرنس کا کلیدی رول رہا ہے اور آج بھی ہماری جماعت عوامی اُمنگوں اور خواہشات کو ملحوظ نظر رکھے ہوئے برسرجہد ہے اور جموں وکشمیر کے لوگوں کے بنیادی حقوق، آئینی اور مراعات کی حصولیابی کے لئے قانونی جنگ لڑنے میں مصروف ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں آپسی بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کو زک پہنچانے کی مذموم کوششیں جاری ہیں ایسے ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم جموں و کشمیر میں رواداری کو بنائے رکھنے میں ہم اپنا کردار ادا کریں۔ دریں اثناء ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گرکوٹ اوڑی جاکر پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خواجہ محمد شفیع اوڑی کیساتھ تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی۔ یا درہے کہ شفیع صاحب کی والدہ محترمہ کل انتقال کر گئیں۔ اس موقعے پر مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت اور کلمات ادا کئے گئے اور فاتحہ خوانی انجام دی گئی۔ اُن کے ہمراہ صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، چودھری محمد رمضان، جاوید احمد ڈار، عبدالمجید لارمی، ڈاکٹر بشیر احمد ویری، خالد نجیب سہروردی، تنویر صادق، سجاد شاہین، اسرار خان، احسان پردیسی ، ارشاد رسول کار، ایڈوکیٹ شاہد علی ،ایڈوکیٹ خواجہ محمد یعوب وانی اور غلام حسن راہی بھی تھے۔ اسی دوران انہوں نے مصطفیٰ آباد ایچ ایم ٹی جاکر پارٹی کی خواتین ونگ کی ضلع صدر بارہمولہ ایڈوکیٹ نیلوفر مسعود کیساتھ تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی۔ یاد رہے کہ اُن کے والد محترم گذشتہ دنوں انتقال کر گئے تھے۔ اس موقعے پر مرحوم کے حق میں دعائے مغرت اور کلمات بھی ادا کئے گئے۔ ادھر پارٹی کے سینئر لیڈران چودھری محمد رمضان اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے درسن کپوارہ جاکر شمالی کشمیر کے معروف صوفی بزرگ اور خدا دوست شخصیت الحاج غلام رسول ملک المعروف لسہ بب صاحب کے پسماندگان کیساتھ تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی۔ یاد رہے مرحوم لسہ بب صاحب پورے وادی اپنی روحانی اور دینی کارناموں کیلئے جانے جاتے تھے اور مرحوم کے عقیدت مندوں کا وسیع دائرہ رہا ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈران قیصر جمشید لون، میر سیف اللہ ،شریف الدین شارق اورجاوید احمد ڈار نے بھی تعزیت بھی کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں