سی بی آئی نے ایل جی کے سابق صلاحکار کی رہائش گاہ پر چھاپہ ڈالا
سرینگر/11اکتوبر// سنٹرل بیورو آف انسوٹگیشن (سی بی آئی )نے منگل کے روز لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے سابق صلاحکار بصیر احمد خان کی رہائش گاہ پر چھاپہ ڈالا جس دوران وہاں پر کئی گھنٹوں تک تلاشی لی گئی ۔ کرنٹ نیوزآف انڈیا کے مطابق مرکزی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی ) نے منگل کے روز سرینگر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے سابق مشیر اور سابق ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان کے گھر پر چھاپہ ڈالا ، یہ چھاپہ مار کارروائی بصیر خان کو ایل جی کے صلاحکار کے عہدے سے ہٹائے جانے کے ایک ہفتے بعد عمل میں لائی گئی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سی بی آئی کی اس کارروائی کیلئے دلی سے خصوصی طور پر سرینگر آئی ہوئی تھی جبکہ چھاپہ مار کارروائی کے وقت ان کے ہمراہ مقامی پولیس بھی تھی۔ بصیر خان ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر ہے اور اس وقت بلبل باغ باغات میں رہائش پذیر ہے ۔ سی بی آئی کی یہ کارروائی جعلی گن لائسنس کیس کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ۔ بصیر خان مارچ 2020سے سابق ایل جی گریش چندر مرمو کے بھی مشیر رہے ہیں اور ان کے بعد انہیں ایل جی منوج سنہا کا بھی مشیر مقرر کیا گیا تھا ۔ بصیر خان کو گورنمنٹ آف انڈیا نے ایک آرڈ زیر نمبر 15030/40/2019-J&K dated 4th October, 2021کو صلاحکار کے عہدے سے ہٹایا تھا ۔واضح رہے کہ بصیر خان جموں کشمیر انتظامیہ کے کئی عہدوں پر فائز رہے ہیں جن میں ڈویژنل کمشنر کشمیر کے عہدے پر بھی بصیر خان فائز رہے ہیں۔