اُس پار لانچنگ پیڈوں پر 300سے 400جنگجو دراندازی کی تاک میں 63

ہومین انٹیلی جنس کی بنیادوں پر وادی کشمیر میں کامیاب آپریشن جاری

سرحدوں پر دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے ور امن کی صورتحال قائم رکنے کیلئے کوششیں جاری / لیفٹنٹ جنرل پانڈے

سرینگر/11اکتوبر// ہومین انٹیلی جنس کی بنیادوں پر وادی کشمیر میں کامیاب آپریشن جاری ہے کی بات کرتے ہوئے سرینگر میںمقیم فوج کے15کارپس کمانڈر لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ جموں کشمیر میں مذہبی بھائی چارے کو قائم و دائم کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز کو متحرک رہنے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کوششیں جاری ہے تاہم ان کو ناکام بنانے کیلئے فوج چوکس ہے اور کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیںہو نے دیا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق ایس کے آئی سی سی سرینگر میںمنعقدہ ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سرینگر میںمقیم فو ج کے 15کارپس کمانڈر لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے وادی کشمیر میںجنگجو مخالف آپریشنوں میں تیزی آئی جس دوران فوج و سیکورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی ۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب آپریشنوں کے پیچھے متحرک انٹیلی جنس گرڈ اور ہومین انٹیلی جنس ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میں ان جھڑپوں کو ان واقعات جو بھی سرینگر یا دوسرے جگہ پیش آئیں کے ساتھ جوڑنا نہیں چاہتاہوں ۔ انہوںنے کہا کہ وادی کشمیر میںہوئی شہری ہلاکتیں قابل مذمت ہے اور سیکورٹی فورسز کو چاہئے کہ وہ روایتی بھائی چارے کو نقصان پہنچنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے متحرک رہے ۔ حالیہ دراندازی کے واقعات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کئے جواب میں انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر فوج دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے متحرک ہے اور ایسی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیںہونے دیا جائے گا ۔ ڈی پی پانڈے نے مزید کہا کہ حالات کو قابو میں رکھنے اور امن و امان بنائے رکھنے کیلے فوج کی کوششیں جاری ہے اور ہمیں اس کیلئے اضافی فورسز کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں ہلاک ہوئے فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدے پیش کرتے ہوئے ڈی پی پانڈے نے کہا کہ فوج کی جانب سے جنگجو ئوں مخالف آپریشن جاری رہے گی اور جموں کشمیر سے آخری جنگجو کے خاتمہ تک آپریشن شدو دمد سے جاری ہے گی اور ا س میںکوئی بھی کوتاہی نہیںکی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں