ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

تلرن او ر فری پورہ شوپیان میں دو مزید مسلح تصادم آرائیاں

   105 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

پانچ جنگجو جاں بحق ، رہائشی مکان کو نقصان ، مہلوک جنگجوئوں سے اسلحہ بھی بر آمد

مہلوک جنگجوئوں میں سے ایک غیرریاستی مزدور کی ہلاکت میںملوث تھا ، خود سپردگی کی پیشکش ٹھکرادی /پولیس

سرینگر/11اکتوبر/// تلرشن شوپیان جھڑپ میں تین ٹی آرایف جنگجوئوں کی ہلاکت کے بعد محض 30گھنٹوں کے دورا ن جموں کشمیر میں پانچویں مسلح جھڑپ جنوبی ضلع شوپیان کے فری پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوںکے مانین مسلح تصادم آرائی میں دو جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔ اس طرح سے جموں کشمیر میں 30گھنٹوں میںپانچ مسلح تصادم آرائیوں میں سات جنگجو اور پانچ فوجی اہلکار ازجاںہو گئے ۔تلرن شوپیان جھڑپ میںجاں بحق ایک مقامی جنگجو کے بارے میںپولیس کا کہنا تھا کہ وہ سرینگر میں غیر ریاستی مزدور کی ہلاکت میںملوث تھا ۔ سی این آئی کے مطابق شوپیان کے تلرن امام صاحب علاقے میں جنگجوئوںکی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کے 34آر آر ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے مشتر کہ طور پر علاقے کو سوموار کی شام دیر گئے محاصرے میںلیا اور تلاشی آپریشن شروع کر دیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ تلاشی آپریشن شروع ہونے کے ساتھ ہی جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش میں فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میںجھڑپ شروع ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں جھڑپ شروع ہونے کے ساتھ ہی فورسز کی مزید کمک طلب کی گئی جبکہ پورے علاقے کو نرغے میںلیکر جنگجو ئوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ۔اسی دوران ابتدائی جھڑپ کے بعد علاقے میںگولیوں کا تبادلہ کچھ دیر تک تھم گیا جس دوران سیکورٹی فورسز نے محاصرے میں پھنسے جنگجوئوں کو سرینڈر کرکے ہتھیار ڈالنے کی پیشکش کی تاہم کئی مرتبہ اپیل کے بعد جب جنگجوئوں نے پیشکش ٹھکرای دی تو علاقے میں پھر سے دو بد وو جھڑپ شروع ہوئی ۔ ادھر اندھیرا چھا جانے کے نتیجے میں آپریشن کو صبح تک ملتوی کر دیاگیا اور جونہی منگل کی صبح سورج کی پہلی کرن نمودار ہوئی تو آپریشن دوبارہ بحال کر دیا گیا جس کے ساتھ ہی مسلح جھڑپ کی پھر سے شروعات ہوئی اور طرفین کے مابین گولیوںکا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہنے کے بعدسیکورٹی فورسز نے اس مکان جس میں جنگجو چھپے بیٹھے تھے کو دھماکے سے اڑا دیا اور جونہی علاقے میں گولیوں کا تبادلہ تھم گیا تو جھڑپ کے مقام سے تین جنگجوئوں کی نعشیں ہتھیاروں سمیت بر آمد کر لی ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے جھڑپ میںتین جنگجوئو ں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مارے گئے تین عسکریت پسندوں میں ضلع گاندربل کا رہنے والا مختار احمد شاہ بھی شامل ہے جو پولیس کے مطابق سرینگر میں حالیہ ایک پانی پوری بیچنے والے کی ہلاکت میں شامل تھا۔پولیس کے مطابق تینوں جنگجوئوںکو کئی بار خود سپردگی کرنے کی پیشکش کی گئی تاہم انہوںنے ٹھکرادی جس کے بعد جوابی کارروائی میں تین کو ہلاک کیا گیا ۔ ادھر علاقے میں جھڑپ کے اختتام کے کچھ دیر بعد ہی ضلع کے ہی فری پوریہ علاقے میں جنگجوئوںکی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے مشتر کہ طور پر آپریشن چلایا جس دوران وہاں بھی دوبد جھڑپ ہوئی ۔ پولیس کے مطابق علاقے میںجنگجوئوںکی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میںلیا اور وہاں تلاشی آپریشن شروع کر دیا جس دوران وہاں چھپے بیٹھے جنگجوئوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی وہاں جھڑپ ہوئی۔ پولیس کے مطابق جھڑپ کی شروعات کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز نے بھی مورچہ زن ہوکر جوابی کارروائی کی اور طرفین کے مابین کئی گھنٹوں تک چلنے والی جھڑپ میں دو جنگجو جاں بحق ہو گئے جن کی فوری طور پر شناخت نہ ہو سکی ۔ خیال رہے کہ جمو ں کشمیر میںیہ گزشتہ 30گھنٹوں کے دوران پانچویں جھڑپ تھی جس میں سے دو ضلع شوپیان میںہی ہوئی ۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.