رہائشی شیڈ مسمار، متاثرین کا احتجاج
سرینگر 12اکتوبر/سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ایک یکطرفہ کاروائی کے دوران سامبورہ پامپور کے الوچی باغ میں غریب اور جسمانی طور معزور نوجوان کاتعمیر شدہ ایک رہائشی شیڈمسمار کردیا ہے۔متاثرین نے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر سے مداخلت کی درمندانہ اپیل کی ہے۔سی این ایس کے مطابق سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سامبورہ میں گزشتہ روز جسمانی طور معزور ایک نوجوان کی جانب سے تعمیر کیا گیا ایک شڈ مسمار کردیا ہے۔تنویر احمد ڈار ولد عبدالسلام ڈار نامی نوجوان کا کہنا تھا کہ الوچی باغ سامبورہ علاقے میں قریبا درجنوں پائیدار مکانات اس آراضی پر تعمیر کئے گئے ہیں۔سی این ایس کو دردبری کہانی سناتے ہوئے متاثرہ کنبے نے کہا کہ وہ جسمانی طور معزور ہے اور یہ کہ وہ اپنی روزی روٹی کمانے کیلئے ایک گائے پال رہے تھے جس کے رہن صحن کیلئے انہوں نے اس شڈ کو تعمیر کیا تھا۔تنویر سلام ڈار کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں ایسی آراضی پر درجنوں مکانات تعمیر ہیں مگر سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی یکطرفہ کاروائی سے جسمانی طور معزور کنبے کے جذبات انتہائی مجروح ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس آراضی پر درجنوں مکانات تعمیر ہے جبکہ اس بارے میں تحصیلدار پامپور بھی بخوبی واقفیت رکھتے ہیں۔متاثرہ کنبے نے سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اس یکطرفہ فیصلے کے خلاف سخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے یوٹی جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس یکطرفہ کاروائی کا سنجیدہ نوٹس لیں تاکہ تاکہ جسمانی طور متاثرہ اس کنبے کو انصاف مل سکے۔اس دوران علاقے کے دوسرے لوگوں نے بھی اس کاروائی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے اس بارے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔
