61

جے کے بینک کی ایم پے ایپلی کیشن میں بار بار خرا بی

لاکھوں صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا ۔اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر رہے

سرینگر /11 اکتوبر/ ایم پے ایپلی کیشن میں بار بار خرا بی کے باعث پیر کوجموں کشمیر بینک کے لاکھوں صارفین کو سخت پریشا نیوں کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ا دائیگی کرنے یا اپنے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر رہے۔بینک کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بنک شاخیں کھلنے کے کچھ ہی دیر بعد اسے خرابی کا پتہ چلا ہے جس کے بعد بنک کے تکنیکی عملہ اس خرابی کو ٹھیک کرنے کے لئے کام پر لگ گیا ۔سرینگر میں جموں کشمیر بینک کے ریذیڈنسی روڈ برچ پر کئی گاہکوں کو انتظار کرتے دیکھا گیا۔ بعد میںتمام صارفین بینک چھوڑ کر مایوس ہو گئے کیونکہ وہ کوئی لین دین کرنے میں ناکام رہے۔ ایک شہر ی نے بتایا کہ میں یہاں نقد رقم نکالنے کے لیے آ یاتھا ، لیکن ملازمین نے بتایا کہ سسٹم کام نہیں کر رہا ہے۔ میں نے اے ٹی ایم سے کیش نکالنے کی کوشش کی لیکن ٹیلر مشین بھی آرڈر سے باہر تھی۔واضح رہے کہ بینک کی ایم پے ایپلی کیشن کی بار بار خرابی سے صارفین کو بار بار مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایک کسٹمر نے کہا کہ یہ اچھی علامت نہیں ہے جبکہ صارفین بینک سے بہتر توقع رکھتے ہیں۔ایک اور بینک عہدیدار نے بندش کے معاملے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ کچھ صارفین نے اس خرابی کے بارے میں شکایت کرنے کے لیے سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ سائٹس کا سہارا لیا اور اس مسئلے کو حل کرنے میں تاخیر کو اچھا نہیں قرار دیا۔ذرائع نے بتایا کہ وادی کشمیر میںجے کے بینک کو بندش کا سامنا کرنا پڑا۔ بینک کی شاخوں کارخ کرنے والے تمام صارفین لین دین کیے بغیر چلے گئے۔ ایک گاہک عبداللطیف نے کہا کہ میں تولہ گاندربل میں تھا اور یہاں بھی نظام ٹھیک نہیں ہے اور ہم کوئی لین دین کرنے سے قاصر رہے۔ معلومہوا تھا کہ 8 اور9 اکتوبر کی درمیانی رات کے دوران ، جے کے بینک اے ٹی ایم ، ڈیبٹ کارڈ سروسز ، ایم پیے ، یو پی آئی ، اور این ای ایف ٹی آر ٹی جی ایس پی خدمات دستیاب نہیں تھیں۔ کم وبیش دوپہر تک خرا بی کا یہ سلسلہ جاری تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں