ہندوستان ہر شعبے میں نوجوانوں کی طاقت کو بروئے کار لانے پر توجہ مرکوز کررہا ہے 79

اکیسویں صدی میں خلاء دنیا کو متحد کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرے؍وزیر اعظم

سرینگر؍؍11 اکتوبر؍وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کو اِس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اکیسویں صدی میں خلاء دنیا کو متحد کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت دنیا کے اْن چند ملکوں میں شامل ہے، جس کے پاس خلاء کے سلسلے میں مکمل صلاحیت موجود ہے۔ایس این ایس کے مطابق نریندر مودی نے یہ بات پیر کو ہندوستانی اسپیس ایسوسی ایشن کی شروعات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس خلائی ٹیکنالوجی، خلائی سیٹلائٹ، منصوعی سیارچے خلا میں لے جانے والی گاڑی وغیرہ سب کچھ موجود ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ فیصلے کرنے والی سرکار کی وجہ سے بھارت میں خلائی شعبے اور خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں اہم اصلاحات ہو رہی ہیں۔ نریندر مودی نے کہا کہ جہاں تک خلاء کے شعبے میں اصلاحات کا سوال ہے، بھارت اِس سلسلے میں چار اہم ستونوں پر کار بند ہے اور جن کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ انھوں نے کہا کہ پہلا ستون نجی سیکٹر کی جدت طرازی کیلئے آزادی اور دوسرا سرکار کی طرف سے اِس سلسلے میں مدد اور سہولت شامل ہے۔ مستقبل کیلئے نوجوانوں کو تیار کرنا اور عام آدمی کی ترقی کیلئے خلائی شعبے پر توجہ دینا دوسرا اور تیسرا ستون ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آج ولولہ انگیز اصلاحات ہو رہی ہیں اور بھارت کا مقصد بالکل واضح ہے اور وہ ہے ’آتم نربھر بھارت‘۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کا خلائی شعبہ 130 کروڑ لوگوں کی ترقی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں