دیودندر سنگھ رانا اور سرجیت سنگھ سلاتھیا بی جے پی میں شامل 62

دیودندر سنگھ رانا اور سرجیت سنگھ سلاتھیا بی جے پی میں شامل

جموں میں بھاجپا دفتر میں ڈاکٹر جتندر سنگھ نے انہیں کیا استقبال

سرینگر/ 11 اکتوبر /جموں کے سابق نیشنل کانفرنس کے لیڈران نے باضابطہ طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔دونوں لیڈران نے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ اور درمیندر پردھان کے سامنے بی جے پی میںشمولیت کی جن کا بھاجپا میں استقبال کیاگیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق نیشنل کانفرنس کے جموں ڈویزن کے صدر اور سابق رکن اسمبلی دیویندر سنگھ رانا اور جموں وکشمیر کے سابق کابینی وزیر اور نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر سرجیت سنگھ سلاتھیا آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئے۔مسٹر رانا اور مسٹر سلاتھیا نے یہاں مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان، ہردیپ سنگھ پوری، جموں وکشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رانا کی موجودگی میں بی جے پی کی رکنیت لی۔جموں وکشمیر کے بی جے پی کے انچارج اور پارٹی کے جنرل سکریٹری ترون چگ نے دونوں لیڈروں کا پارٹی میں استقبال کیا۔مسٹررانا جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلی اور نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ کے سیاسی مشیر رہ چکے ہیں۔ وہ سیاسی، سماجی اور کاروباری تنظیموں کے مشترکہ اعلانات کے طورپر ’جموں منشور‘ جاری کئے جانے کی وکالت کرتے رہے ہیں، جس میں خاص طورپر جموں علاقہ کے لئے ریاست کا درجہ بحال کرنے کی مانگ شامل ہے۔مرکزی حکومت نے 2019میں جموں وکشمیر کے مکمل ریاست کے درجہ ختم کردیا تھا اور اسے دو مرکز کے زیرانتظام ریاستوں جموں وکشمیر اور لداخ میں تقسیم کردیا تھا۔آئندہ جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے مدنظر جموں ڈویزن کے نقطہ نظر سے ان دونوں لیڈروں کا بی جے پی میں شامل ہونا نیشنل کانفرنس کے لئے بڑا جھٹکاسمجھا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں