ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر //19مئی // این این این بڈگام پولیس نے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور.

لاہور: انڈونیشیا میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیےپاکستانی ہاکی ٹیم جکارتہ روانہ.

سرینگر / 19مئی / این این این
جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات.

ویری ناگ اور حاجن میں جھڑپ، 2ملی ٹینٹ جان بحق / آئی جی پی کشمیر

   89 Views   |      |   Friday, May, 20, 2022

کولگام کے چیان دیوسر علاقہ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین معرکہ آرائی

سرینگر/ 11 اکتوبر /جنوبی ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ اور بانڈی پورہ کے شاہ گنڈ حاجن علاقے میں دو الگ الگ مسلح تصادم آرائیوں میںدو مقامی جنگجو جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ۔ پولیس نے دونوں مقامات پر جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ویری ناگ علاقے میں سیکورٹی فورسز جنگجوئوں کے معاون کارکن کو گرفتار کرنے کے غرض سے گئی تھی تاہم وہاں جھڑپ ہوئی جبکہ حاجن بانڈی پورہ مہلوک جنگجو کے بارے میںبتایا جاتا ہے کہ وہ حالیہ شہری ہلاکتوںمیںملوث تھا ۔سی این آئی کے مطابق جنگجو مخالف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ کھا گنڈ ویری ناگ اننت ناگ علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے علاقے کو مشتر کہ طور پر علاقے کو اتوار اور سوموار کی درمیانی رات کو محاصرے میںلیا اور وہاں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی علاقہ کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کر دی گئی تو وہاں ایک مکان میں چھپے بیٹھے جنگجوئوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی جس کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارورائی کی اور علاقے میں تصادم آرائی کا آغاز ہوگیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں گولیوںکی گن گرج سے لوگ سہم کر رہ گئے جبکہ فورسز نے پورے علاقے کو سیل کرکے اضافی نفری طلب کی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اگرچہ مکان میں چھپے بیٹھے جنگجو کو ہتھیار ڈالنے اور خود سپردگی کرنے کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے پیشکش ٹھکرادی اور کچھ وقت تک علاقے میںگولیوں کا تبادلہ جاری رہا ۔ انہوں نے بتایا کہ جونہی علاقے میںگولیوں کا تبادلہ تھم گیا تو وہاں ایک جنگجو کی نعش بر آمد کر لی گئی۔ پولیس نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں ایک مقامی جنگجو ہلاک ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق سیکورٹی فورسز کی ٹیم علاقے میں ایک بالائے زمین کارکن کو گرفتار کرنے کے غرض سے گئی تھی جس دوران وہاں تصادم آرائی ہوئی ۔ پولیس کے مطابق جھڑپ میں ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا ہے جس کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا ہے ۔ ادھر علاقے میں ابھی آپریشن جاری تھا کہ گنڈ جہانگیر حاجن علاقے میں دو سے تین جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن چلا گیا جس دوران علاقے میںدو بدو جھڑپ شروع ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مختصر جھڑپ ہوئی جس دوران ایک مقامی جنگجو جس کی شناخت امتیاز احمد ڈار کے بطور ہوئی جاں بحق ہو گیا ۔ مہلوک جنگجو کے بارے میںبتایا جاتا ہے کہ وہ عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ تھا ۔ آئی جی پی کشمیر نے شاہ گنڈ حاجن جھڑپ میں مقامی لشکر جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوک جنگجو حالیہ شہری ہلاکتوں میںملوث تھا ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر //19مئی // این این این بڈگام پولیس نے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل کے الزام میں 01 شخص کو گرفتار.

لاہور: انڈونیشیا میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیےپاکستانی ہاکی ٹیم جکارتہ روانہ ہوگئی۔
ایشیا کپ کی چار بہترین ٹیمیں.

سرینگر / 19مئی / این این این
جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو پروفیسر نیلوفر خان کو یونیورسٹی.

میونخ: جرمن باکسنگ چیمپئین کے دوران ترک باکسر موسیٰ یامک رنگ میں ہارٹ اٹیک کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔
غیر.

ملک پوری دنیا کے لیے امید کی کرن ہے/وزیر اعظم نریند مودی نئی دہلی، 19 مئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان.