ڈیسک 71

ادارہ تحقیق وادب جموں وکشمیر کی یک روزہ سالانہ کشمیری کانفرنس 9اکتوبر کو ہوگی

 ادارہ تحقیق وادب جموں وکشمیر کی ایک اہم اور غیر معمولی میٹنگ ادارے کے ہیڈ آفس ہندواڑہ میں منعقد کی گئی۔جس کی صدارت ادارے کے صدر فاروق شاہین نے کی۔میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت جناب سوکرات گل نے حاصل کی ۔میٹنگ میں مرحوم ڈاکٹر عزیز حاجنی کی کشمیری ادب کے تئیں خدمات کو دہرایا گیا۔میٹنگ میں مقررین نے ڈاکٹر حاجنی کی بحثیت صدر وسرپرست ادبی مرکز کمراز ،بحثیت سیکریٹری ریاستی کلچرل اکاڈمی ،بحثیت پروفیسر شیخ العالم چیر کشمیر یونیورسٹی اور بحثیت اکاڈمشن جے اینڈ کے بورڈ ،میں ان کی کاوشوں اور کام کو سراہا گیا۔انھوں نے نوجوان قلمکاروں کو نہ صرف لکھنے کی ترغیب دی بلکہ ان کا حوصلہ بڑھا کر انھیں بڑے پلیٹ فارموں پر تخلیقات پڑھنے کا بھی موقعہ فراہم کیا ان کی کھوج کی ان کی سراہنا کی اور انھیں داد وتحسین سے نوازتے رہے۔میٹنگ میں ان کی المناک موت پر رنج وغم کا اظہار کیا گیا۔اور ان کے حق میں دعاے مغفرت پڑھی گئی۔

میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کہ ادارہ تحقیق وادب جموں وکشمیر 9 اکتوبر کو یک روزہ سالانہ کشمیری ادبی کانفرنس منعقد کرے گاجس میں ادارے کے ایک دیرینہ ممبر کی کتاب اور ادارے کے ترجمان رسالے کی رسم رونمائی بھی انجام دی جاے گی۔

ادارہ مستقبل قریب میں کچھ اہم ادبی پروگرام تشکیل دینے جارہا ہےجن میں نوجوان قلمکاروں کو خصوصی طور مدعو کیا جاے گا۔

اس اہم اور غیرمعمولی میٹنگ میں سوکرات گل ، نزیر صفلپوری،شفقت عزیز ،محمد عبداللہ ڈولی پوری اور فاروق شاہین شامل رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں