اے ڈی ڈی سی پلوامہ نے جھنڈی دکھا کر کیا روانہ
پلوامہ/ تنہا ایاز/ پلوامہ میں یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس نے 58 لڑکیوں کے ایک گروپ کو چار روزہ یوس مرگ ٹریکنگ ٹور پر روانہ کیا، اے ڈی ڈی سی پلوامہ عبدالعزیز اور اے ڈی سی فیاض احمد نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔تفصیلات کے مطابق قصبہ پلوامہ میں یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس نے ضلع کے 8 زونوں کے 58 طالبات کو ٹریکنگ ٹور پر روانہ کیا۔ اے ڈی ڈی پلوامہ عبدالعزیز نے ڈی آفس کمپلیکس سے 58 طالبات کو چار روزہ ٹریکنگ ٹور کے لیے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی پلوامہ فیاض احمد، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آفیسر پلوامہ نورالحق کے علاوہ دیگر ملازمین بھی موجود تھے۔سپورٹس آفیسر پلوامہ نورالحق نے بتایا کہ ٹریکنگ کیمپ صحت افزا مقام یوس مرگ میں چار روز تک چلے گا۔ ٹریکنگ کیمپ کے لیے روانہ ہونے والے طالبات کافی خوش نظر آ رہی تھی۔ نمائندے کے مطابق ٹریکنگ کیمپ کے دوران نہ صرف طالبات قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوں گے بلکہ جنگلات کی اہمیت سے بھی واقف ہونگے
