پلوامہ میں بغیر لائسنس کے آیوش میڈیکل کلینک چلانے والے افراد کے خلاف کارروائی کا امکان  77

پلوامہ میں بغیر لائسنس کے آیوش میڈیکل کلینک چلانے والے افراد کے خلاف کارروائی کا امکان 

 13 اکتوبر سے بڑے پیمانے پر انسپکشن مہم شروع ہو رہی ہے/ڈسٹرکٹ آیوش آفیسر
پلوامہ/ تنہا ایاز/ جنوبی ضلع پلوامہ میں بغیر لائسنس کے آیوش میڈیکل کلینک چلانے والے افراد کے خلاف کارروائی کا امکان اس حوالے سے محکمہ آیوش پلوامہ 13 اکتوبر سے چیکنگ شروع کرنے جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پلوامہ ضلع میں محکمہ آیوش کی جانب سے 13 اکتوبر سے بڑے پیمانے پر انسپکشن مہم شروع ہو رہی ہے اور ایسے افراد کے خلاف کارروائی کا امکان ہے جو بغیر لائسنس آیوش میڈیکل سٹور یا کلینک چلا رہے ہیں۔ اس حوالے سے اے ڈی ایم او ،ڈسٹرکٹ آیوش آفیسر پلوامہ ڈاکٹر علی محمد ریشی نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے 13 اکتوبر سے پلوامہ بڑے پیمانے پر انسپکشن مہم شروع ہو رہی ہے جس کا مقصد  ہیلتھ سسٹم کو ٹھیک کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس کے آیوش میڈیکل کلینک چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ جن کے پاس لائسنس نہیں ہے وہ محکمہ آیوش پلوامہ سے فوری طور پر رابطہ قائم کریں۔ اے ڈی ایم او ،ڈسٹرکٹ آیوش آفیسر پلوامہ ڈاکٹر علی محمد ریشی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ 13 اور 16 اکتوبر کو پلوامہ بلاک کی انسپکشن ہوگی۔اسی طرح راجپورہ میں 17  اور 18 اکتوبر ،اونتی پورہ میں 27 اکتوبر ،ترال بلاک میں 3 اور  6 نومبر کو انسپکشن ہوگی اور پانپورہ بلاک میں 10 اور 11 نومبر کو  ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں