53

تین دنوں کے دوران پانچ عام شہریوں کی ہلاکت کے بعد وادی بھر میں حفاظتی اقدامات سخت

چپے چپے پر پولیس وفورسز کی تعینات جامہ تلاشی صورتحال پرکڑی نظر
سرینگر/ 06 اکتوبر/اے پی آئی تین دنوں کے دوران پانچ عام شہریوں کی نامعلوم مسئلح افرادکے ہاتھوں ہلاکت کے بعد پوری وادی میں حفاظتی اقدامات سخت شوٹ آوٹ میں ملو ث افراد کے بارے میں شناخت کاعندیہ دیتے ہوئے پولیس نے کہاکہ جلدہی متاثرہ کنبوں کوانصاف فراہم کیاجائیگا ۔اے پی آ ئی کے مطابق تین دنوں کے دوران وادی کشمیر میں نامعلوم مسئلح افرادنے کرن نگر ،بٹہ مالوں ،سمبل ،ہری سنگھ ہائی سٹریٹ اورحول علاقوں میں غیرریاستی مزور دوا فروش سمیت پانچ افرادکوگولیوں کانشانہ بناکر ابدی نیند سلادیا ۔نامعلوم مسئلح افراد کی جانب سے پانچ عام شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد انتظامیہ نے وادی کے تمام بڑے شہروں قصبوں اور دیہی علاقوں میں حفاظتی اقدامات سخت کردیئے شہرسرینگر سمیت تمام دوسرے شہروں قصبوں میں پولیس وفورسزکی جانب سے جگہ جگہ پر آٹورکھشاؤں ،نجی مال مسافربردار گاڑیوں، موٹرسائیکلوں، سیکورٹیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی تھی ،جبکہ راہ گیروں کے شناختی کارڈ چک کئے جارہے تھے اور ان کی جامہ تلاشی لی جارہی تھی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بیڑ بھاڑ والے علاقوں لوگوں کی نقل وحرکت پرکڑی نظررکھی جارہی تھی ۔پولیس اسٹیشنوں، فورسز کیمپوں ،ریلوے اسٹیشنوں ،بس اسٹینڈوں ،اہم سرکاری عمارتوں کے ارد گرد حفاظتی اقدمات سخت کردیئے گئے ۔ادھرپولیس نے چار اکتوبر کونامعلوم مسئلح افرادکے ہاتھوں ایک گھنٹے میں تین عام شہریوں کی ہلاکتوں کے سلسلے میں کہاکہ حملوں میں ملوث افراد کے بارے میں جانکاری ملی ہے اور جلدہی متاثرہ کنبوں کوانصاف فراہم کرکے ملوث افراد کوکیفری کردار تک پہنچایاجائیگا ۔اھرمرکزی وزارت داخلہ نے تین عام شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد جموںو کشمیر انتظامیہ کوحفاظتی صورتحال کے بارے میں معقول جانکاری فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔باخبرذررائع کے مطابق جموں وکشمیرمیںحفاظتی صوتحال کاجائزہ لینے کے لئے آنے والے 24گھنٹوں کے دوران اعلیٰ سطحیٰ میٹنگ بلائی جارہی ہے اور اس میٹنگ کے دوران شوٹ آوٹ کے واقعات کوروکنے عام شہریوں کوتحفظ فراہم کرنے لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کے سلسلے میں مزیداقداما ت اٹھانے کابھی فیصلہ کیاجائیگا ۔وزارت داخلہ نے تین عام شہریوں کی ہلاکتوں کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کوہدایت کی کہ ان واقعات میں ملوث افراد کوجلدسے جلد کیفری کردار تک پہنچانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں