پی ڈی پی صدر خانہ نظر بند ، شوپیان جانے کی اجازت نہیں دی گئی  112

تازہ شہر ی ہلاکتوں نے حکومت ہند کے بہتر حالات کے دعوئوں کی پول کھول دی

حکومت کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں جموں وکشمیر کے لوگ مزید خطرے میں / محبوبہ مفتی
سرینگر /06اکتوبر /سی این آئی سرینگر اور بانڈی پورہ میں تین شہری ہلاکتوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ جمو ں کشمیر میں حالات بہتر ہونے کے مرکزی سرکار کے دعویٰ غلط ثابت ہو رہے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ کشمیر میں شہری ہلاکتوں میں اضافے نے حکومت ہند کے بہتر حالات کے دعوئوں کو پاش پاش کر دیا ہے۔انہوں نے حکومت کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں جموں وکشمیر کے لوگ مزید خطرے اور انتشار میں پھنس گئے ہیںسماجی رابطہ عامہ کی وئب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے لکھا کہ کچھ ہی گھنٹوں میں شہر سرینگر اور حاجن بانڈی پورہ میں دو غیر ریاستیوں سمیت تین افراد کی ہلاکت ہوئی ۔ انہوں نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مرکزی سرکار یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ جموں کشمیر کے حالات معمول پر لوٹ آئیں ہے اور حالات بہتر ہو رہے ہیں تاہم محض ایک گھنٹے میںتین شہری ہلاکتیں ان کیلئے چشم کشا ہے جس سے یہ ثابت ہو رہا ہے کہ مرکزی سرکار کے دعوئے بے بنیاد ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ منگل کی شام شہر سرینگر کے اقبال پارک ، لال بازار اور حاجن بانڈی پورہ علاقے میں مسلح بندوق بردار نمودار ہوئے جنہوں نے ایک ہی گھنٹے میںتین افراد جن میں مشہور دوا ساز ، غیر ریاستی مزور اور ایک مقامی شہری شامل ہے پر گولیاں چلا کر ان کو ابدی نیند سلا دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں