مجلس النساء سوپور کا ادبی مرکز کمراز کی سرپرستی میں پروگرام منعقد
سوپور//مجلس النساء سوپور نے ادبی مرکز کمراز جموں وکشمیر کی سرپرستی میں مرحوم محترمہ عتیقہ بہن جی کی چوتھی برسی کے سلسلے میں ایک آن لائن پروگرام کا انعقاد کیا ۔اس پروگرام کی صدارت کشمیری زبان کی معروف شاعرہ محترمہ نسیم شفائی صاحبہ نے کی۔اس ورچول پروگرام میں بین الاقوامی شہرت یافتہ تاریخ دان اورشعبہ آرکیالوجی کے ماہر جناب محمد سلیم بیگ نے کلیدی خطبہ پیش کیا ۔سابقہ سیکرٹری کلچرل اکاڈمی اور مجلس النساء کے اہم رکن ڈاکٹر رفیق مسعودی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔جس میں انہوں مجلس کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مجلس النساء اس طرح ادبی مرکز کمراز میں فعال کردار ادا کرے گا جو ۴ سال پہلے عتیقہ بہن ؒ نے کئے تھے۔جبکہ تحریک شکرانہ ادبی مرکز کمراز جموں وکشمیر کے صدر جناب محمد امین بٹ صاحب نے پیش کیا۔ جناب محمد سلیم بیگ نے کلیدی خطبے میں عتیقہ جی کی تہزیبی اور تمدنی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عتیقہ جی نے ہمیں کشمیر کے تاریخی سفر سے آشنائی عطا کی ہے ۔میراث محل میں وہ تمام چیزیں موجود ہیں جن کی ثقافتی، مزہبی، اور آٹسٹک اہمیت ہے۔پورا میراث محل ایک بڑا علمی خزانہ ہے۔انھوں نے کہا کہ میراث محل میں رکھے ہوئے نادر چیزوں اور مسودات کو سائنسی طریقے سے محفوظ کرنے کی ضرورت ہے ۔کیونکہ یہ ایک بڑا تہزیبی سرمایہ ہے جس پر Broder Orderمیں کام کرنا پڑے گا ۔پروفیسر نسیم شفائی نے کہا کہ عتیقہ جی خود ایک انجمن تھی ۔وہ لل دید ثانی تھی جو لل عارفہ نے اپنے الفاظ میں کہا ہے وہ عتیقہ بہن جی نے ان چیزوں میں محفوظ رکھا ہے جو میراث محل میوزیم میں موجود ہیں ۔صدر ادبی مرکز کمراز جموں کشمیر جناب محمد امین بٹ نے تمام مہمانوں اور سامعین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس آن لاین تقریب میں شرکت کر کے اس پروگرام کو زینت بخشی۔ادبی مرکز کمراز پرو رسالے کا “عتیقہ جی کا سپیشل نمبر” اپنی سالانہ کانفرنس میں اجرا کرے گا۔معزز سامعین جن میں جناب شہناز رشید، جناب سید اختر حسین منصور، جناب فاروق رفیع آبادی،جناب شبنم تلگامی اور،جناب جاوید اقبال ماوری شامل ہیں نے بھی مرحوم عتیقہ بہن جی کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔اس تقریب میں ریاست ، ملک اور ملک سے باہر رہنے والے کشمیری زبان سے تعلق رکھنے والے دانشوروں نے شرکت کی۔ادبی مرکز کمراز جموں وکشمیر کے سیکرٹری فاروق شاہین نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔جبکہ اس تقریب کی تکنیکی معاونت جناب مجید مجازی نے بہم فرمائی۔
