80

معروف ادیب ، شاعر، قلمکار، نقاد اور ماہرِ تعلیم پروفیسر مشعل سلطانپوری کی برسی پر تقریب

ریڈیو لسنرس ایسوسی ایشن کی طرف سے شایانِ شان خراج

سرینگر//رپورٹ/ جمیل انصاری:ریڈیو لسنرس ایسوسی ایشن کشمیر کے اہتمام سے وادی کے معروف ادیب شاعر، قلمکار، نقاد، محقق، دانشور، ترجمہ کار اور ماہرِ تعلیم محمد رمضان بٹ المعروفِ پروفیسر مشعل سلطانپوری کی پہلی برسی پر اُنہیں شایانِ شان آن لائن خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔تقریب کی صدارت نامور قلمکار غلام نبی آتش نے کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت اشفاق احمد کو ہوئی جبکہ حجازاحمد نے نعتِ نبی صلعم سے سامعین کو محضوظ کیا۔ ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر جمیل انصاری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور کہا کہ پروفیسر مشعل سلطانپوری کی کشمیری زبان کے تئیں اُن کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور کشمیری تواریخ میں اُنہیں سُنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔اپنے صدارتی خطبے میں ساہتیہ اکادمی کے کشمیری ایڈوائزری بورڈ کے کنوینرجناب غلام نبی آتش نے کہا کہ ساہتیہ اکادمی جلد ہی پروفیسر مشعل سلطانپوری پر ایک مونوگراف شائع کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروفیسر مشعل سلطانپوری نے جو ادبی کام اور کارنامے گہرائی اور گیرائی سے انجام دئے، اُس کے عِوض اُنہیںجوپذیرائی ملنی چاہئیے تھی وہ اُنکونہیں ملی۔انہوں نے ریڈیو لسنرس ایسوسی ایشن کی پوری ٹیم کو ایسے پروگرام منعقد کرانے پر مبارکباد پیش کی اور حوصلہ افزائی بھی کی۔ آن لائن تقریب پرجن ادبی شخصیات نے پروفیسر مشعل سلطانپوری کو اپنا خراجِ پیش کیا اُن میںغلام نبی آتش، فیاض تلگامی، پروفیسر شاد رمضان، عبدالاحد حاجنی، رحیم رہبر، شاہباز ہاکباری، شاکر شفیع، ضمیر انصاری، سرور ہاشمی اور مجید مجازی قابلِ ذکر ہیں۔ سبھی مقررین نے اپنے اپنے انداز میں مشعل سلطانپوری کے مختلف ادبی پہلوئوں پر روشنی ڈالی ۔ تقریب کی نظامت کے فرائض معروف اداکار اور شاعر گلفام بارجی نے انجام دئے جبکہ ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر ساحل ڈار اور ربینہ رتبہ قریشی نے تکنیکی معاونت بہم رکھی۔ پروگرام کے اختتام پر ایسوسی ایشن کے بانی ممبر شاہ طارق نے پروگرام سننے والوں کا بلخصوص شرکائِ محفل کا نام بہ نام شکریہ ادا کیا ۔

جمیل انصاری
(پروگرام کاڈی نیٹر)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں