سرینگر/ 05 اکتوبر/اے پی آئی کانگریس جنرل سیکریٹری کو رہاکرنے کامطالبہ کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کوکمزور کرنے کی جوکوششیں ہورہی ہے وہ ملک کے عوام کے لئے سود مند ثابت نہیں ہوسکتی ہے ۔کسانوں کے مطالبات پرغور کر کے انہیں پوراکرنا حکومت کی ذمہ داری ہے تاہم جس طریقے سے کسانوں کی جانیں لے لی گئی ہے وہ کسی جمہوری ملک کے شیعان شان نہیں ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق لکھم پور اتر پردیش میں مبینہ طور پرآٹھ کسانوں کی ہلاکت اورکانگریس جنرل سیکریٹری پرنیکاگاندھی کی گرفتاری کو کوافسوس ناک قرار دیتے ہوئے جموںو کشمیرکی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی صد رنے ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کوآڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ جمہوری ملک میں ہرایک کو اپنی آواز بلند کر نے کاحق ہے تاہم لوگوں کی آواز دبانے کے لئے طاقت اور اقتدار کااستعمال کیاجارہاہے ۔سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ کسان پچھلے کئی ماہ سے سرآپااحتجاج ہے اور یہ سرکار کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسانوں کے مسئلے کوحل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں اور کسان بات چیت کریں۔ انہوںنے کہاکہ لکھم پوراترپردیش کاواقع جمہوریت کے لئے سب سے بڑاخطرہ ہے اور جس طرح سے پولیس نے سیتا پور میں کانگریس کی جنرل سیکریٹری کوروک کر ان کی گرفتاری عمل میں لائی وہ ناقابل برداشت ہے ۔سابق وزیراعلیٰ نے کانگریس جنرل سیکریٹری کی رہائی اور مارے گئے کسانوں کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے قصور واروں کوکیفری کردار تک پہنچانے کامطالبہ کیا۔
52