ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے خلاف سرینگر میں کانگریس کارکنوں کی احتجاجی ریلی بنائی گئی ناکام

   101 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

ملکی خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پرینکا گاندھی نے کس لیا کمر

غلام احمد میر سمیت درجنوں کارکن گرفتار ، کسانو ں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے / میر
سرینگر /05اکتوبر / سی این آئی کانگریس جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے خلاف سرینگر میں پردیش کانگریس کے کارکنوں نے زور دار احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پرینکا گاندھی کو جلد از جلد رہا کیا جائے ۔ ادھر پولیس نے کانگریس کے احتجاجی مارچ کو ناکام بناتے ہوئے غلام احمد میر سمیت درجنوں کارکنوں کا حراست میں لیا ۔ سی این آئی نمائندے کے مطابق پردیش کانگریس کے درجنوں کارکنوں نے سرینگر میں احتجاج کرتے ہوئے کانگریس جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی کی گرفتاری کی مذمت کی ۔ سرینگر میںکانگریس ہیڈ کواٹر سے پردیش کانگریس کے صدر غلام احمد میر کی قیادت میں درجنوں پارٹی کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی ۔ جس دوران انہوں نے مطالبہ کیا کہ کانگریس کی جنرل سیکرٹری پر ینکا گاندھی کو جلد از جلد رہا کیا جائے ۔ غلام محمد میر کی قیادت میں درجنوں کارکنان نے پرینکا گاندھی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ سرکار کے خلاف نعرے بازی کی۔لیا۔یاد رہے کہ ریاست اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں بی جے پی وزراء کے قافلے کے دوران ایک وزیر کے فرزند نے کسانوں کی ریلی میں داخل ہوکر گاڑی سے آٹھ افراد کو کچل ڈالا۔اس پر تشدد واقعے پر کانگریس رہنما پرینکا گاندھی کو لکھیم پور پہنچنے اور کسانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنے سے قبل ہی حراست میں لے لیا گیا۔پردیش کانفرنس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے سرینگر میں احتجاج کے دوران اتر پردیش حکومت پر غنڈہ گردی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’اتر پردیش میں کسانوں کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے اور جو لیڈران ان کے ساتھ ہمدردی دکھارہے ہیں ان کے ساتھ بھی زیادتیاں کی جارہی ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.