حکومت سرحدی علاقوں کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے/ امیت شاہ 58

مرکز ی حکومت کا جامع عوامی رابطہ پروگرام :مرکزی وزیرداخلہ کی جموں وکشمیر آمد

رواں ماہ کے آخرمیں امت شاہ کا3روزہ دورہ متوقع
کچھ ترقیاتی پروجیکٹوں کاسنگ بنیاد، کچھ نئی اسکیموں یاپروجیکٹوں کااعلان
ترقیاتی عمل اورمجموعی سیکورٹی صورتحال کااعلیٰ سطحی میٹنگ میں لیں گے جامع جائزہ
سری نگر :۵، اکتوبر: جے کے این ایس : مرکز کے میگا آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ اکتوبر کے آخر میں جموں وکشمیرکا3روزہ دورہ کریں گے،جس دوران وہ جموں اورکشمیر صوبوںمیں کچھ ترقیاتی پروجیکٹوں کاسنگ بنیاد رکھنے کیساتھ ساتھ کچھ نئی اسکیموں یاپروجیکٹوں کااعلان بھی کریں گے جبکہ تین روز تک یہاں اپنے قیام کے دوران مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ مقامی سیول انتظامیہ ،پولیس ،فوج ونیم فوجی دستوں کے اعلیٰ حکام کیساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جموں وکشمیرکی اندرونی سیکورٹی اورسرحدی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیں گے ۔قابل ذکر ہے کہ یہ امت شاہ کا2سال قبل دفعہ 370 کی منسوخی اورجموں و کشمیر کی تقسیم وتنظیم نوکے بعدکا پہلا دورہ ہوگا۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق نئی دہلی میں مرکزی وزارت داخلہ کے عہدیداروں نے منگل کو بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ مرکزی حکومت کے میگا آؤٹریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر رواں ماہ کے آخر میں جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔انہوںنے کہاکہ امت شاہ کشمیر اور جموں کا دورہ کریں گے اور یہ دورہ23 سے 25 اکتوبریاپھر22سے24اکتوبر تک ہو سکتا ہے۔ایک میڈیارپورٹ میں مرکزی وزارت کے ایک عہدیدار کاحوالہ دیتے ہوئے بتایا گیاہے کہ مرکزی وزیر داخلہ رواں ماہ حکومت کے میگا آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے جس کے تحت70 مرکزی وزراء یو ٹی کا دورہ کر رہے ہیں۔سرکاری عہدیداروںنے بتایاکہ اپنے3 دورے کے دوران مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ ،وادی کشمیر اور جموں خطے کے دُور دراز علاقوں کا دورہ کریں گے اور مختلف ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لیں گے۔انہوںنے یہ بھی بتایاکہ مرکزی وزیرداخلہ جموں اورکشمیر صوبوںمیں کچھ ترقیاتی پروجیکٹوں کاسنگ بنیاد رکھنے کیساتھ ساتھ کچھ نئی اسکیموں یاپروجیکٹوں کااعلان بھی کریں گے ۔اس دوران نئی دہلی میں ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ وزیر داخلہ مرکزی زیرانتظام علاقہ جموں وکشمیرکی سیول انتظامیہ ، پولیس ، نیم فوجی دستوں اور فوج کے اعلیٰ عہدیداروں کیساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھی شرکت کر سکتے ہیں،جس دوران مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ جموں وکشمیرکی اندرونی سیکورٹی اورسرحدی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیں گے ۔انہوںنے کہاکہ سیکورٹی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران جس میں لیفٹنٹ گورنرمنوج سنہابھی موجودہونگے ،کے دوران مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ جموں وکشمیرمیں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں پرجاری کاموںکی رفتار کیساتھ ساتھ سلامتی صورتحال بشمول جنگجوئیانہ سرگرمیوں ،جنگجومخالف کارروائیوں،سرحدپار سے دراندازی کے واقعات اورمجموعی سیکورٹی وسرحدی صورتحال کاجامع اندازمیں جائزہ لیں گے ۔ ایک اورمیڈیا رپورٹ میں یہ بھی بتایاگیاہے کہ جموں وکشمیرمیں تین روزتک قیام کے دوران مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کیساتھ اہم ملاقات وتبادلہ خیال کیساتھ ساتھ کچھ عوامی وسیاسی وفودکیساتھ بھی ملاقات کرسکتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں