ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

حکومت بنتی ہے تو سب کو مفت علاج ملے گا: کیجریوال

   84 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

نئی دہلی/پنجاب ، 30 ستمبر :  عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ اگر پنجاب میں اے اے پی کی حکومت بنتی ہے تو وہ ہر شخص کو پرائیویٹ اسپتالوں جیسا علاج دیں گے اور اور سرکاری اسپتالوں میں تمام دوائیں، ٹیسٹ، آپریشن مفت ہوں گے مسٹر کیجریوال نے لدھیانہ ، پنجاب میں صحافیوں سے کہا کہ آج سے پانچ سال پہلے پنجاب کے لوگوں نے بڑی امیدوں کے ساتھ کانگریس پارٹی کی حکومت بنائی تھی ، لیکن آج حکومت کے نام پر کچھ نظر نہیں آرہا ہے۔ کانگریس کے لوگوں نے حکومت کا تماشا بنا دیا ہے۔ اقتدار کے لیے گندی لڑائی جاری ہے۔ ہر کانگریس لیڈر وزیراعلیٰ بننا چاہتا ہے۔ آپس میں ایسی شدید لڑائی جاری ہے کہ حکومت مکمل طور پر غائب ہے۔
لوگوں کو سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ ہمیں اپنے مسائل کے ساتھ کس کے پاس جانا چاہیے۔ ایک طرف جہاں اقتدار کے لیے گندی لڑائی جاری ہے ، دوسری پارٹیوں میں کرپشن اور اقتدار کا گھٹیا ناچ جاری ہے ، دوسری طرف ایک عام آدمی پارٹی ہے ، جو پنجاب اور پنجابیوں کی ترقی کے لیے دن رات منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔اب سب کہہ رہے ہیں اور پورا پنجاب تیار ہے کہ انتخابات کے بعد پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بنے گی۔
حکومت بننے کے بعد ہم کیا کریں گے؟ اس کی مکمل منصوبہ سازی جاری ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے میں نے کہا تھا کہ ہم 300 یونٹ بجلی مفت دیں گے ، ہم 24 گھنٹے بجلی دیں گے ، ہم کسانوں کی بجلی معاف کریں گے ، ہم پرانے بل معاف کر دیں گے ، ہم نے یہ کام دہلی میں کرکے دکھایا ہے۔ ہم جھوٹ نہیں بولتے۔ کل میں نے یہاں کے تاجروں سے ملاقات کی۔ تاجروں کے ساتھ مل کر ہم نے پنجاب کی ترقی کے لیے ایک بلیو پرنٹ تیار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.