ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

خواتین کو خود مختار بنانے کی جانب سعودی عرب کا ایک اور قدم

   104 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

گوشئہ خواتین

مساجد میں کام کرنے کیلئے 600خواتین کو تربیت فراہم کی گئی / سعودی حکام
سرینگر/28ستمبر /سی این آئی// مساجد میں کام کرنے کیلئے سعودی عربیہ نے خواتین کو تربیت دینے شروع کردی ہے ۔ خواتین کو بااختیار بنانے کی ایک کڑی کے طور پر سعودی عربیہ نے یہ اقدام اُٹھایا ہے ۔ ویمن ڈیولپمنٹ معاملوں کے نائب سربراہ الانود العبود کی قیادت میں 310 خواتین کو روزگار بھی دیا جا چکا ہے۔ ویمن ڈیولپمنٹ معاملوں کی ایجنسی نے ان خواتین کو الگ الگ کاموں میں لگایا ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق حرم پریسیڈنسی میں 600 سعودی خواتین کو تربیت دی گئی ہے۔ سبھی خواتین کو دو مساجد میں الگ الگ کام دیئے جائیں گے۔سعودی عرب لگاتار تبدیلیوں کی دور سے گزر رہا ہے اور خود کو ماڈرن ورلڈ سے قریب کرنے کی کوششوں میں سرگرم ہے۔ اسی سمت میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سعودی عرب نے 600 خواتین کو ملک کی 2 بڑی مساجد میں ملازمت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ خواتین کو خودمختار بنانے کے لیے سعودی عرب پہلے بھی کئی اقدام اٹھا چکا ہے، اور تازہ فیصلے کو بھی خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق حرم پریسیڈنسی میں 600 سعودی خواتین کو تربیت دی گئی ہے۔ سبھی خواتین کو دو مساجد میں الگ الگ کام دیئے جائیں گے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دو عظیم الشان مساجد کے جنرل پریسیڈنسی نے بتایا کہ اب تک اپنی ایجنسیوں یا معاون ایجنسیوں کی مدد سے 600 خاتون ملازمین کو تربیت دی گئی ہے۔ ویمن ڈیولپمنٹ معاملوں کے نائب سربراہ الانود العبود کی قیادت میں 310 خواتین کو روزگار بھی دیا جا چکا ہے۔ ویمن ڈیولپمنٹ معاملوں کی ایجنسی نے ان خواتین کو الگ الگ کاموں میں لگایا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمیلیا الدادی کی قیادت میں تقریباً 200 خواتین فکری اور رہنمائی معاملوں کی ایجنسی کے لیے کام کر رہی ہیں، جب کہ بقیہ تربیت یافتہ خواتین ایڈمنسٹریشن اور سروسز معاملوں کی ایجنسی میں اپنی خدمات دے رہی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل سال کے آغاز میں سعودی عرب میں خاتون فوجیوں کو اسلام کی سب سے پاکیزہ جگہ مکہ اور مدینہ میں پہرہ دینے کے لیے رکھا گیا تھا۔ سیکورٹی کے دوران فوجی خاکی وردی پہنے خواتین نے پہلی بار مکہ کی عظیم الشان مسجد میں سیکورٹی کی ذمہ داری نبھائی۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.