189

پرائیوٹ سیکٹر میں روزگار کے بے پناہ وسائل دستیاب

گاندربل// تیکنیکی تعلیم ،یوتھ سروسز وسپورٹس اورآئی ٹی کے وزیر عمران رضا انصاری نے آج ریاستی نوجوانوں پر پرائیوٹ سیکٹر میں روزگار کے وسائل پیدا کرنے پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس شعبے میں کافی وسائل دستیاب ہیں۔وزیر موصوف نے ان باتوں کااظہار انڈسٹرئیل اسٹیٹ دودرہامہ گاندربل میں الطہور سپائسز کا افتتاح کرنے کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقعہ پر ایس ایس پی گاندربل فیاض احمد اورضلع انتظامیہ کے آفیسران کے علاوہ کئی صنعتکار بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کے دوران وزیر موصوف نے کہا کہ سرکار ریاست میں صنعتکاری کے ماحول کو فروغ دینے کے لئے متعدد اقدامات کررہی ہے۔انہوںنے نوجوانوں پر پرائیوٹ سیکٹر میںر وزگار کے وسائیل پیدا کرنے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ اس طرح نہ صرف اُن کے خوابوں کی تکمیل ہوگی بلکہ وہ دوسرے نوجوانوں کو بھی روزگار فراہم کرسکتے ہیں ۔وزیر موصوف نے نوجوانوں پر سرکارکی ترقیاتی سکیموں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے پر زوردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں