59

ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیرکے ہاتھوں آرٹ گیلری کا افتتاح

تقریب پرہائر سیکنڈری سکول گنڈ حسی بٹ کے سالانہ مُجلے’’ حسی بٹ ‘‘کی رونمائی

سرینگر//۲۶؍ ستمبر ۲۰۲۱ءْ/ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن ڈاکٹر تصدق حسین میرنے آج ہائر سیکنڈری اسکول گُنڈ حسی بٹ سرینگرکا دورہ کیا۔ بچوں نے مہمانِ خصوصی کا والہانہ استقبال کیا۔ ڈائریکٹر موصوف نے سکول میں ’’ آئوٹ گیلری‘‘ کا افتتاح کیا جس میں بچوں نے سِکِل ڈیولپمنٹ پروگرام (Skill development Programme) کے تحت مختلف قسم کے ماڈل اور آرٹ کے نمونے پیش کئے۔اس موقعے پر ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن نے بچوں کے ساتھ آرٹ اور کرافٹ کے موضوع پر تفصیلی بات چیت کی۔ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں ڈائریکٹر موصوف نے وَرلڈ اینوائرمینٹل ہیلتھ ڈے(World environmental Day) کے موقعے پر اپنے تاثرات بیان کئے اوراس دن کے حوالے سے بچوں کو ماحولیاتی صحت برقرار رکھنے کی تلقین کی۔ تیسرے مرحلے میں ڈائریکٹر تصدق حسین میر نے ادارے کے سالانہ میگزین ’’حسی بٹ‘‘ برائے سال ۲۰۲۱ء کی رونمائی انجام دی۔اپنے خطبے میں ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن نے طلباء اور طالبات کو پڑھائی کا وقت موثر طریقے پر صَرف کرنے پر زور دیا۔اسکول کے پرنسپل میر شبیر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔پروگرام کی نظامت کے فرائض سید تنویر اندرابی نے انجام دئے۔پروگرام کے آخیر پر اسکول کے وائس پرنسپل ڈاکٹر ثُریا امین بَسُو نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں