جموں وکشمیر کا ہر ایک طبقہ مصائب و مشکلات سے دوچار 122

بھارت طالبان کے ساتھ بات چیت کا آغاز کرے؍فاروق عبداللہ

اربوں روپے کی سرمایہ کاری کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے بہتر تعلقات ناگزیر
سرینگر ؍ایس این ایس؍25ستمبر؍نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مرکزی سرکار کو مشورہ دیا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ شروع کرے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے افغانستان میں اربوں روپے خرچ کئے ہیں اور اس میں کسی قسم کا کوئی حرج نہیں ہے کہ طالبان کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ بھارت اپنی سرمایہ کاری کو تحفظ فراہم کرسکے۔ایس این ایس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ طالبان اب افغانستان میں برسر اقتدارہیں ۔بھارت نے اس ملک میں مختلف پروجیکٹوںمیں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے اس لئے ہمیں چاہئے کہ اس سرمایہ کاری کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے طالبا ن کے ساتھ تعلقات استوار کئے جائیں۔وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکہ دورے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وزیر اعظم سبھی لیڈروں کے ساتھ ساتھ صدر بائیڈن کے ساتھ بھی بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو دہشت گردی کا ایک سنگین مسئلہ درپیش ہے لیکن اس بات کا بھی جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ دہشت گردی کس نے شروع کی،کس نے عراق پر حملہ کردیا،کس نے اقوام متحدہ کی وارننگ کے باوجود لیبیا پر بمباری کی؟اور کون دہشت گرد ملک ہے جو دوسرے ملکوں کو غیر مستحکم کررہاہے۔انہوں نے کہا کہ تمام طاقتور اور ترقی یافتہ ملکوں کو چاہئے کہ وہ متحد ہوکر اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی ملک کمزور نہ رہے۔انہوں نے مودی سرکار سے کہا کہ وہ کسانوں کے ساتھ بھی بات کریں اور ا ن کے مطالبا ت کو منظور کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں