84

لیفٹننٹ گورنر انتظامیہ عوام اور جموں وکشمیرکے مفادات کے حوالے سے فیصلہ لے رہی ہے

سٹیٹ بی جے پی کے لیڈران کاکئی فیصلوں پرناراضگی کی خبر حقیقت سے کوسودور /ترن چگ
سرینگر /25ستمبر/اے پی آئی لیفٹننٹ گورنر کے انتظامیہ کے کام کاج کوعوامی مفادات اور آ ئین کے عین مطابق قرار دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکریٹری اورامور کشمیرکے انچارج نے ان خبروں کومسترکردیاکہ لیفٹننٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھارتیہ جنتا پارٹی بد دل اور ناراض ہے بھارتیہ جنتا پارٹی جموںو کشمیرمیں اقتدار کی کرسی پرجلوئے افروز نہیں ہے بلکہ جموں وکشمیر میں گورنر راج ہے اور انتظامیہ اپنے فیصلوں کوزمینی سطح پرلاگو کررہے ہے تاہم انتظامیہ عوام کی خدمت کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہی ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق دین دیال اپادیائی کی 125وی برسی کے موقعے پرمنعقدکی گئی تقریب کے حاشئے پرذررائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالوں کاجواب دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور امور کشمیرکے انچارج ترن چگ نے کہا کہ لیفننٹ گورنر انتطامیہ کی جانب سے جوبھی اقدامات اور فیصلے لئے جارہے ہے وہ عوام اور جموںو کشمیرکے مفادات میں ہے تعمیروترقی کافیصلہ ہویاکروناوائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات اٹھاناہوسرکار اپنے طریقے سے کام کررہی ہے اور سرکار کے کام میں مداخلت نہیں کی جاسکتی ہے ۔انہوں نے لیفٹننٹ گورنرانتظامیہ کے اٹھائے گئے فصلوں کے باعث بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی لیڈران کی ناراضگی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ اس طرح کی افواہیں بے بنیاد اور حقیقت سے کوسو دور ہے ۔بی جے پی جموں کشمیرمیں اقتدار کی کرسی پرجلوئے افروز نہیںہے اور سرکار اپنے حوالے سے اقدامات اٹھارہی ہے بھارتیہ جنتا پارٹی کواس پرکوئی اعتراض نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ جموںو کشمیرمیں عسکریت کی کمر توڑ کررکھ دی گئی ہے اور انتہاء پسندی کے خلاف مضبوط انداز سے کارروائی لانا عمل میںلائی جارہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ سٹیٹ بی جے پی کا گورنر انتظامیہ کی جانب سے لئے جانے والے فیصلوں پرکوئی ناراضگی نہیں ہے ۔ادھربھارتیہ جنتا پارٹی کے کور گروپ کی گاندھی نگر جموں میں ملاقات ہوئی جس میں حالیہ کامئرس انڈسٹرئز کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی کال اور دوسرے معاملات زیرغور لائے گئے ۔کور گروپ کی میٹنگ میں امور کشمیرکے انچار ج اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکریٹری ترن چگ اور وزیراعظم کے دفتر میں تعینات وزیرمملکت ڈاکٹرجتندرسنگھ نے بھی شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں