56

پلوامہ میں آیوش ادویات سے 13mm گردے کی پتھری میں مبتلا مریض کا کامیاب علاج

بغیر آپریشن کے گردے کی پتھری کا آیوش ادویات سے کامیاب علاج ہوا/ڈاکٹر الطاف حسین

پلوامہ/ تنہا ایاز/ جنوبی ضلع پلوامہ میں ایک مریض جو گردے کی پتھری میں مبتلا تھا، آیوش ادویات کے استعمال سے صحت یاب ہوا. اطلاعات کے مطابق مذکورہ مریض نے اگست کے مہینے میں آیوش یونٹ ضلع ہسپتال پلوامہ آ کر گردے کی پتھری کا علاج کروایا اور آیوش ادویات استعمال کرنے کے بعد کچھ ہی دنوں میں 13 ایم ایم پتھری باہر نکل آئی۔ جس کی وجہ سے مریض نے راحت کی سانس لی۔ادھر مریض کا علاج کرنے والے ڈاکر الطاف حسین شاہ نے بتایا کہ بغیر آپریشن کے ایک مریض جو گردے کی پتھری میں مبتلا تھا کو آیوش ادویات سے کامیاب علاج کیا گیا۔ انہوں نے کہا آیوش یونٹ ضلع ہسپتال پلوامہ میں گورنمنٹ نے عوام کے لئے مفت ادویات میسر رکھی ہیں اور لوگوں کو چاہیے کہ وہ آیوش ہسپتالوں میں اپنا علاج و معالجہ کروائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آیوش ہسپتال پلوامہ لوگوں کے لئے بنا ہے اور سرکار نے جو مفت ادویات رکھی ہیں عوام کو چاہیے کہ اس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ آیوش ادویات میں ہر قسم کی بیماری کا علاج موجود ہے۔ بغیر آپریشن آیوش ادویات سے پلوامہ میں مریض کے جسم سے بڑی پتھری کے کامیاب علاج پر عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہمارے سماج میں ایسے بھی خود غرض ڈاکٹر ہے جو مریضوں کو دو دو ہاتھوں سے لوٹتے ہیں اور ایسے مریض جو معمولی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں ،ان کو آپریشن کی اڑ میں ان سے موٹی رقم حاصل کرتے ہیں تاہم مذکورہ ڈاکٹر قابل تحسین ہیں کہ اْنہوں نے ادویات سے ہی مریض کا کم وقت میں کامیاب علاج کیا۔ عوام نے ڈائریکٹر آیوش سے اپیل کی ہے کہ آیوش یونٹ ہسپتال ہر ایک قصبہ جات میں کھولا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں