ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

بار ایسو سی ایشن پانپور کی صدارت ایڈوکیٹ اعجاز خان کے نام

   74 Views   |      |   Wednesday, May, 25, 2022

تحصیل پانپور کے اطراف و اکناف میں مسرت و شادمانی کا اظہار

بار ایسو سی ایشن پانپور کا رواں سال کے 20ستمبر کو پریذیڈنٹ وجنرل سیکریٹری کے عہدے کیلئے الیکشن اکا انعقاد کیا گیا۔ الیکشن کی تیاریاں بڑے ہی نظم و ضبط کے ساتھ انجام دی گئی اور خوش اسلوبی کے ساتھ ہر ایک نامزد وٹر نے اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کرکے جمہوری تقدس کا برملا اظہار کیا۔ حق رائے دہندگی کے استعمال کے آخر پر منتخب الیکشن کمشنر سینئر ایڈوکیٹ ملک بشیر احمد کی سربراہی میں تشکیل شدہ الیکشن ٹیم نے ووٹوں کی گنتی کا کام صاف و شفاف طریقے سے انجام دیا۔اس دوران وہاں موجود رائے دہندگان میں اس وقت خوشی و مسرت کی لہر پھیل گئی جب الیکشن میں جیت کا فیصلہ بطور بار پریذیڈنٹ ایڈوکیٹ اعجاز احمد خان اورجنرل سیکریٹری بار ایسو سی ایشن پانپور کے ایڈوکیٹ عارف مسعودی کے حق میں نکلا۔ قابل ذکر ہے کہ بار پریزیڈنٹ و جنرل سیکریٹری کی معیاد صدارت ایک ایک سال کےلئے ہوتی ہے۔ ایڈوکیٹ اعجاز احمد خان جو کہ قصبہ زاعفران زار پانپور سے ہی تعلق رکھتا ہے کی بار ایسو سی ایشن پانپور کا اس بار پریذیڈنٹ منتخب ہونے پر لوگوں میں انتہائی خوشی و مسرت ہوئی۔ سماجی معاملات کے حوالے سے حساس لوگوں کا ماننا ہے کہ پیشورانہ صلاحیت کے ساتھ ساتھ ایڈوکیٹ اعجاز احمد خان ایک انسان دوست و سماج دوست شخصیت ہیں جو کہ تحصیل پانپور میں اس سے قبل بھی لوگوں کی فلاح و بہبود اور درپیش مشکلات و مصائب کا حل نکالنے میں ایک جرات مندانہ رول ادا کرنے میں پیش پیش رہے ہیں۔ موصوف کا بار ایسو سی ایشن پانپور پریذیڈنٹ منتخب ہونے پر جہاں وکلا برادری خاصکر تحصیل پانپور کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی وہیں توقع کی جارہی ہے کہ ایڈوکیٹ اعجاز احمد خان اپنی پیشورانہ خدمات کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ اپنے ہم پیشہ افراد کے جائز واقعات کے عین مطابق ان کے مطالبات کی حصولیابی کے علاوہ مقامی سطح پر لوگوں کو درپیش مشکلات و مسائل کا فوری ازالہ کیلئے حسب سابقہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر کام کریں گے۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.