پروفیسر شاد رمضان سرپرست اعلیٰ،شوکت غیور صدر منتخب
پلوامہ/ تنہا ایاز/ سری نگر میں ادبی تنظیم غیور فاونڈیشن کی جانب سے انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس دوران تنظیمی امور کو چلانے کے لیے مختلف اشخاص کو منتخب کیا گیا تنظیم کے انتخابات معروف قلم کار،شاعر و ادیب پوفیسر شاد رمضان کی نگرانی میں ہوئے۔تتفصیلات کے مطابق ادبی تظیم غیور فاونڈیشن کی جانب سے نئی انتظامی باڈی تشکیل دینے کے تعلق سے انتخابات کرائے گئے جس دوران تنظیمی امور کو چلانے کے لیے مختلف اشخاص کو منتخب کیا گیا۔انتخابات معروف قلم کار،شاعر و ادیب پوفیسر شاد رمضان کی صدارت میں منعقد کیے گئے۔اس دوران سید شوکت غیور اندرابی کو بلا مقابلہ تنظیم کا صدر منتخب کیا گیا۔پروفیسر شاد رمضان کو سرپرست اعلیٰ اور اسی طرح امداد ساقی کو جنرل سیکرٹری،کلیم بشیر کو سینئر نائب صدر، ایس جی ایم اندرابی کو کنوینر منتخب گیا گیا۔ نائب صدور کی ذمہ داریاں ایڈوکیٹ خورشید اقبال شاہ اور شوکت احمد فاروقی کوتفویض کی گئی۔سید تجمل الاسلام کو ترجمان، مشتاق احمد کینی کو جوائنٹ سیکرٹری، غلام حسن کچھے کو خزانچی ،شبیر الزماں کو میڈیا سیکرٹری،جاوید احمد صوفی کو جوائنٹ سیکرٹری اور محسن الطاف کو انچارچ میڈیا سیل بنایا گیا نمائندے کے مطابق علمی، ادبی ،سماجی سیاسی مذہبی حلقوں کی جانب سے نومنتخب ممبران کو مبارک پیش کی گئی ہے