125

مرکزی وزیر مملکت نے اونتی پورہ پلوامہ میں کئی کھیل مقابلوں کا افتتاح کیا

نوجوانوں پر کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر دیا زور

پلوامہ/ تنہا ایاز/ کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کے وزیر مملکت جناب نیستھ پرمانک نے اونتی پلوامہ میں کئی کھیل مقابلوں کا افتتاح کیا انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ ہونے کے لئے کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر مملکت نیستھ پرمانک نے انٹر زونل ڈسڑکٹ لیول کئی کھیل مقابلوں کا افتتاح کیا۔ تقریب اونتی پورہ پولیس لائنز میں منعقد ہوئے جہاں پر کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری، ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، سپیشل سیکرٹری، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ،ڈی آئی جی جنوبی کشمیر ایس ایس پی اونتی پورہ اور یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آفیسر پلوامہ نورالق کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے۔ وزیر مملکت نیستھ پرمانک نے کھوکھر، کبڈی اور والی بال مقابلوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے نونوجوان پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ کھیلوں میں حصہ لیں تاکہ وہ جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ رہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے ہر طرح کا بہتر ساز و سامان میسر رکھا جائے گا۔ نمائندے تنہا ایاز کے مطابق اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے کھیل کود نیستھ پرمانک نے کھلاڑیوں بالخصوص جسمانی طور پر معذور اور یتیم بچوں میں کھیل کے کٹس تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں