ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

ٹرانسفراصولوں اورسروس رولزکی خلاف ورزی

   107 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

ٹرانسفراصولوں اورسروس رولزکی خلاف ورزی

5برسوں سے ایک ہی جگہ تعینات افسروں اور ملازمین کاتبادلہ اب یقینی
ACBکی جانب سے حکومت کورپورٹ پیش،GADکاہدایت نامہ جاری
سری نگر:۲۴،ستمبر:جے کے این ایس : حکومت ِ جموں وکشمیرنے ایسے سرکاری افسروں اورملازمین کافوری تبادلہ عمل میں لانے کی ہدایت جاری کردی ہے ،جو ٹرانسفراصولوںکی خلاف ورزی کے تحت پانچ یااسے زیادہ مدت سے ایک ہی جگہ یاایک ہی دفتر میں تعینات ہیں ۔ جے کے این ایس کے مطابق حکومت کی ہدایت پرانسداد کورپشن بیورئوACBنے جموں وکشمیرکے مختلف سرکاری محکموں واداروںمیں کام کرنے والے افسروں ،انجینئروں اورملازمین کے بارے میں ایک جامع جانچ پڑتال عمل میں لائی اوریہ تفصیلات حاصل کیں کہ کون سے افسریا ملازمین ایک ہی جگہ پانچ برس یااسے زیادہ مدت سے تعینات ہیں ۔ایسے افسروں اورملازمین کی لسٹ بھی مرتب کی گئی ہے ،جن کاتبادلہ عمل میں لایاگیا لیکن وہ ٹرانسفر اصولوں اورسروس رولزیعنی قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں کیونکہ انہوںنے ٹرانسفرآرڈر جاری ہونے کے باوجود دوسری جگہ ذمہ داری نہیں سنبھالی بلکہ اثرورسوخ بروے کار لاکر موجودہ جگہ پرہی براجمان رہے ۔معلوم ہواکہ ا س حوالے سے اینٹی کورپشن بیورئو نے ایک تفصیلی رپورٹ حکومت کوپیش کردی ہے ،جس میں ایسے تمام افسروں اورملازمین کی نشاندہی کی گئی ہے ،جو ایک ہی جگہ ،ایک ہی عہدے یاایک ہی دفترمیں گزشتہ5برس یااسے زیادہ وقت سے تعینات ہیں ۔رپورٹ میں سروس رولزکاحوالہ بھی دیاگیا ہے ،جس کی رئو سے کوئی بھی سرکاری ملازم کسی بھی جگہ یاکسی دفترمیں تین سال سے زیادہ مدت تک تعینات نہیں رہ سکتا ہے ۔معلوم ہواکہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری محمدعثمان خان کی جانب سے تمام سرکاری محکموں واداروں کو ایک اطلاع یااعلامیہ کے ذریعے ہدایت دی گئی ہے کہ اینٹی کورپشن بیورئوکی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں ٹرانسفر اصولوں اورسروس رولزکی خلاف ورزی کی نشاندہی کی گئی ہے ۔انہوںنے تمام حکام سے کہاہے کہ وہ اپنے اپنے ماتحت محکموںمیں کام کرنے والے ایسے ملازمین کی لسٹ مرتب کریں جوپانچ سال یااسے مدت سے ایک ہی جگہ تعینات ہیں ،اورایسے ملازمین کافوری تبادلہ عمل میں لایا جائے ۔تمام انتظامی سیکرٹریوں سے کہاگیا ہے کہ وہ پانچ سال یااسے زیادہ مدت سے ایک ہی جگہ تعینات افسروں اورملازمین کاتبادلہ روٹیشن پالیسی کے تحت عمل میں لائیں اوراس حوالے سے

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.