61

سرینگر میں واقع کشمیر ہارٹ بچوں بچیوں کی توجہ کامرکز

تفریحی سرگرمیاںکیلئے طرح طرح کا ساز و سامان دستیاب
سری نگر:۲۴،ستمبر:جے کے این ایس : جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں واقع کشمیر ہارٹ میں گذشتہ چند ماہ سے انتظامیہ مختلف اقسام کی نمائشوں کا اہتمام کررہی ہے۔ وہیں کافی عرصہ بعد موسیقی کے پروگراموں کے ساتھ ساتھ بچوں کی تفریحی سرگرمیاں انجام دینے کی خاطر الگ الگ طرح کا ساز و سامان کو بھی دستیاب رکھا گیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق ایک میڈیا رپورٹ میں بتایاگیاکہ سرینگر میں واقع کشمیر ہارٹ میں سہ پہر کے بعد لوگ خاص کر بچوں کی گہما گہمی سے یہاں رونق بحال ہوجاتیہے۔ متعدد بچوں کو جائے رائڈ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تو کئی بچے جھولا جھولتے ہوئے نظر آتے ۔ اسی طرح یہاں بچے بریک ڈانس اور دیگر تفریحی چیزوں کا بھی خوب مزا لے رہے ہیں۔کورونا کی وجہ سے گزشتہ تقریبا ً3 برس سے بچے اپنے گھروں تک ہی محدود ہوکر رہ گئے تھے، لیکن اب کورونا کی دوسری لہر کچھ حدتک کمزور ہونے کے بعد نمائش گاہ میں بچے بھی مختلف تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ اس طرح کی سرگرمیاں بچوں کے ذہنی اور جسمانی تندرستی کیلئے کافی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں۔والدین بھی بڑی تعداد بھی اپنے بچوں کو سیر وتفریح کرانے کی غرض سے نمائش گاہ کا رُخ کررہے ہیں تاکہ بچے تفریحی سرگومیوں میں بھر پور حصہ لے سکیں۔نمائش گاہ میں ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم مصنوعات کی خریدو فروخت بھی ہورہی ہے۔ یہاں کھانے پینے کے اسٹال بھی لگائی گئی ہیں جس سے مالکان کو کافی فائدہ ہورہا ہے۔ وہیں بچوں کے تفریحی ساز و سامان اور کھلونے فروخت کرنے والے غیرمقامی افراد بھی کمائی کے اعتبار سے کچھ حدتک مطمئن نظر آرہے ہیں۔خیال رہے اگست2019میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پیدا شدہ صورتحال اور پھر سال 2020کورونا وبا و لاک ڈاون کی وجہ سے بچوں کی کھیل کود اور تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں