ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

لڑکی سے چھیڑچھاڑ، 6ماہ تک کپڑے دھونے کی انوکھی سزا

   131 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

آنگن وارڈی ورکرس اور ہیپلرس کو کام سے فارغ کرنے کا معاملہ

سرینگر/24ستمبر/ ایک لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور زیادتی کے الزام میں ایک نوجوان کو عدالت نے انوکھی سزا سناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 6ماہ تک 2ہزار خواتین کے کپڑے دھویں ۔ اس دوران ملزم کو خواتین کے گھروں میں جاکر ان کے کپڑے دھوکر واپس بھی کرنے ہوں گے ۔ اس فیصلے سے عوامی حلقوں نے حیرت اور تعجب کا اظہار کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ملک میں ہر روز خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور عصمت دری کے واقعیات آئے دن ہوتے رہتے ہیں۔ حکومت نے اس کے خلاف سخت قوانین بھی بنائے ہیں اس کے باوجود اس طرح کی گھناؤنی حرکتوں میں روز بر روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ بہار کے ضلع مدھوبنی کے جھانجھر پور میں 18 اپریل کو للن کمار نامی 20 سالہ نوجوان نے اپنے گاؤں کی ایک لڑکی سے چھیڑ چھاڑ اور عصمت دری کرنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد لڑکی نے للن کمارکے خلاف شکایت درج کرائی اور اس نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا اور ملزم کو سزا سناتے ہوئے نچلی عدالت نے کافی چونکا دینے والی سزا سنائی۔ جج نے ملزم سے کہا کہ وہ اگلے 6 ماہ تک اپنے گاؤں کی تمام خواتین کے کپڑے مفت دھو کر اور پریس کرکے ان کے گھروں تک پہنچائے گا۔لوگ کافی حیران ہوئے جب جج نے چھیڑ چھاڑ کے ملزم کو ایسی سزا سنائی کیونکہ اس طرح کی سزا پہلے کسی ملزم کو نہیں دی گئی۔بتایا جا رہا ہے کہ للن کمار پیشے کے اعتبار سے دھوبی ہے۔ اسی لیے جج نے اسے اپنے گاؤں کی عورتوں کے کپڑے مفت میں دھونے کی سزا دی تاکہ اس کے ذہن میں عورتوں کے لیے عزت پیدا ہوا۔ للن کمار کو نہ صرف اگلے 6 ماہ تک اپنے گاؤں کی پوری خواتین کے کپڑے دھونے پڑیں گے بلکہ ان کے گھروں تک پہنچانا بھی ہوگا۔ گاؤں میں تقریبا 2000 خواتین رہتی ہیں اس کے حساب سے للن کمار کو اگلے 6 ماہ تک 2000 خواتین کے کپڑے دھونے اور پریس کرنے ہونگے۔جج نے گاؤں کے سرپنچ کو للن کمار پر نظر رکھنے کی ذمہ داری دی ہے۔ جج نے کہا ہے کہ گاؤں کے سرپنچ کو نگرانی کرنی پڑے گی کہ للن کمار 6 ماہ تک ٹھیک سے کام کر رہا ہے یا نہیں۔ 6 مہینوں کے بعد للن کمار کی نگرانی رکھنے والوں سے ایمانداری کا سرٹیفکیٹ ملے گا اور اسی بنیاد پر اسے ضمانت دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.