ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کی جانب سے ہسپتالوں کیلئے تازہ ہدایات
سرینگر/24ستمبر// ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کی جانب سے ہسپتالوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس کے تحت ہسپتالوں میں داخل مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے صرف ایک تیمار دار کو ہسپتال میں رہنے کی اجازت دی جائے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں کوروناوائرس کے مثبت معاملات میں پھر سے اضافہ کے پیش نظر ڈائریکٹر ہیلتھ سروس کشمیر کی جانب سے ہسپتالوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے ۔ تازہ احکامات میں کہا گیا ہے کہ تمام چیف میڈیکل افسران ، میڈیکل سپر انٹنڈنٹس ، بلاک میڈیکل افسرس ، انچارج پرائیویٹ ہسپتالوں اور دیگر طبی اداروں کے ذمہ داروں سے کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ صرف ایک ہی تیمار دار کو آنے کی اجازت دی جائے ۔ ایڈوازئری میں بتایا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں تیمار داروں اور عیادت کرنے والوں کی بھیڑ جمع ہونے سے وائر س کو زیادہ تیزی سے پھیلنے کا موقع ملتا ہے ۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروس کی جانب سے ہدایت میں بتایا گیا ہے ہسپتالوں میں کووڈ مناسب طرز عمل پر سختی سے عمل ہو۔
