انڈین ائر فورس کی جانب سے کشمیری طلبہ کیلئے ایس کے آئی سی سی میں تقریب 59

انڈین ائر فورس کی جانب سے کشمیری طلبہ کیلئے ایس کے آئی سی سی میں تقریب

تواریخی تصاویر کی نمائش کے ساتھ ساتھ جھیل ڈل کی فضاء پر طیارے کرتب دکھائیں گے

سرینگر/24ستمبر/سی این آئی// انڈین ائر فورس کی جانب سے کشمیری طلبہ کیلئے ائر شو کا اہتمام کیاجارہا ہے تاکہ کشمیر طلبہ میں انڈئن ائر فورسز میں دلچسپی بڑھے اس سلسلے میں ایس کے آئی سی سی میں ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے اور اتوار کے روز ائر فورسز کے طیارے جھیل ڈل کی فضاء پر کرتب بازی کریں گے ۔ ادھر اس ائر شو کی مناسبت سے محکمہ ٹریفک کی جانب سے بلوارڈ روڑ کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس کے تحت سنیچر اور اتوار کو اس روڑ پر گاڑیوں کی نقل و حمل بند رہے گی۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق انڈین ائر فورس کی جانب سے ایس کے آئی سی سی میں کشمیری طلبہ کیلئے ایک تقریب کا اہمتام کیا جارہا ہے جس میں ائر فورسز تواریخی تصویری نمائش کریںگے جبکہ طلبہ کو ائر فورس کی حصولیابیوں اور مختلف واقعات سے روشناس کرایا جائے گا ۔ آئی اے ایف کی جانب سے جھیل ڈل کی فضاء میں ایر شو کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں محکمہ ٹریفک سٹی سرینگر نے سنیچر اور اتوار کے روز بلوارڈ روڑ پر ڈلگیٹ سے نشاط تک بپلک ٹریفک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٹریفک پولیس سٹی سرینگر کی جانب سے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 25اور 26ستمبر کو صبح 6بجے سے 3بجے شام تک ائر شو کے انعقاد کے حوالے سے بلوارڈ سرینگر سے بڈیاری نشاط تک جنرل پبلک ٹریفک کیلئے راستہ بند رہے گا۔ اس سلسلے میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس مدت کے دوران فور شور روڑ ، حبک ۔ حضرتبل روٹ یا تیل بل زکورہ روٹ کا استعمال کریں اور واپسی کیلئے بڈیاری حضرتبل روٹ پر سفر کریں ۔ ایڈوازئری میں بتایا گیا ہے کہ سیاحوں کو صرف نہر وپارک تک ہی جانے کی اجازت ہوگی ۔ اس دوران بتایا گیا ہے کہ کسی بھی میڈیکل ایمرجنسی کیلئے موقعے پر ہی جائزہ لینے کے بعد اجازت دی جاسکتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں