لازمی خدمات کو چھوڑ کر کسی کو بھی غیر ضروری طور پر چلنے کی اجازت نہیںہو گی / ضلع مجسٹریٹ
سرینگر/24ستمبر/سرینگر میں کوویڈ کیسوں میں اضافہ کے چلتے ضلع انتظامیہ نے کئی علاقوں میں دس دونوں کے کورونا کرفیو کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ان علاقوں میں سخت ترین بندشیں عائد رہے گی اور لازمی خدمات کو چھوڑ کر کسی کو بھی غیر ضروری طور پر چلنے کی اجازت نہیںہو گئی ۔ سی این آئی کے مطابق ضلع مجسٹریٹ سرینگر محمد اعجاز اسد کی جانب سے جمعہ کو ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سرینگر کے کچھ علاقوں میں کوویڈ کیسوں میں اضافہ کے باعث دس دنوں تک کورونا کرفیو کا نفاذ رہے گا ۔ حکمنامہ کے مطابق سرینگر کے زیڈی بل ( ایس ایم سی )علاقے میں وارڈ نمبر55 حول ، 56علمگیری بازار اور 63کاٹھی دروازہ اور لال بازار ایس ایم سی وارڈ نمبر 59لال بازار ، 60بوٹہ شاہ محلہ ، ۔61عمر کالونی والے علاقوں میں دس دنوں تک کورونا کرفیو کا نفاذ رہے گا جس کے تحت ان علاقوں میں صرف لازمی خدمات کو چلنے کی اجازت ہو گئی جن میں سبزیاں ، گوشت، دودھ وغیرہ شامل ہے ۔ جبکہ اس کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین جن کو ڈیوٹی جانا ہونا ان کی نقل و حمل پر کوئی پابندی نہیںہو گئی ، حکمنامہ کے مطابق ٹیکہ کاری کی مہم بھی ان علاقوں میں بنا کسی خلل کے جاری رہے گی ۔ جبکہ غیر ضروری طور پر کسی کو چلنے کی اجازت نہیںہو گی اور کسی بھی بڑے تقریب کی ان علاقوں میں اجازت نہیںہو گی ۔